کوئلے کی وزارت

’’میک اِن انڈیا مشن‘‘ کے تحت دیسی کلین کول ٹیکنالوجیوں کی فروغ کی حوصلہ افزائی کی کوششیں

Posted On: 27 JUL 2022 3:42PM by PIB Delhi

 

کوئلہ، ہندوستانی توانائی کے نظام کی بنیادی جڑ ہے اور بجلی کی کل پیداوار کا تقریباً 70فیصد انحصار کوئلے پر  ہے۔ بجلی کی پیداوار کے علاوہ دیگر شعبے جیسے فولاد، سپنج آئرن سیمنٹ، کاغذ وغیرہ، کوئلے کو اہم جزو اور ایندھن کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ’میک ان انڈیا‘ کے اقدامات اور اقتصادی ترقی کے اعلیٰ تخمینہ کے ساتھ، کوئلے کی مانگ میں آئند ہ برسوں کے دوران اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، کوئلے پر مبنی بجلی کا حصہ جو اس وقت 70فیصد کے قریب ہے، اس میں 2030 تک تجدیدی توانائی کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ، 50فیصدتک کم ہونے کی توقع ہے۔

حکومت نے کوئلے کے شعبے میں کلین کول ٹیکنالوجیوں کو متعارف کرانے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کئے ہیں تاکہ ملک کی مستقبل کی توانائی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا جاسکے۔

مشن کوکنگ کول، گھریلو استعمال والے کوئلے کی پیداوار اور فراہمی کو بڑھانے اور فولاد کے شعبے کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس مشن کے تحت، 12 کوکنگ کول واشریز کی تعمیر کی جارہی ہے جن کی گنجائش~30 ایم ٹی وائی ہے۔

حکومت نے 2030 تک 100 میٹرک ٹن گیسی فکیشن کے ہدف کے ساتھ ، کول گیسی فکیشن مشن شروع کیا ہے۔ اس مشن کے تحت، سطحی کوئلہ/ لیگنائٹ گیسی فکیشن کے پروجیکٹوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔

حکومت ،کوئلہ ذخیرہ والے علاقوں سے  سی بی ایم گیسز تیار کر رہی ہے۔حکومت کوئلے سے ہائیڈروجن مشن پر بھی کام کر رہی ہے۔ یہ تمام کوششیں مستقبل میں ملک کی توانائی کے تحفظ میں معاون ثابت ہوں گی۔

’’میک ا ن انڈیا مشن‘‘ کے تحت ، حکومت ملک میں دیسی کلین کول ٹیکنالوجیوں کو فروغ دینے کے لیے تمام تر کاوشیں کر رہی ہے۔

یہ معلومات کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8228

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1845499) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Telugu