الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ڈیٹا گورننس فریم ورک کی قومی پالیسی

Posted On: 27 JUL 2022 2:44PM by PIB Delhi

ڈیٹا گورننس فریم ورک کی قومی پالیسی کے مسودے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سرکاری اور نجی اداروں، دونوں کے غیر ذاتی ڈیٹا اور بےنام اعدادوشا ر تک، تحقیقی اور اختراعی ایکو نظام کے ذریعے محفوظ طریقے سے رسائی حاصل کی جا سکے۔

پالیسی کا مقصد پرائیویسی، سیکورٹی اور اعتماد کو یقینی بناتے ہوئے ڈیٹا/ڈیٹا سیٹس/میٹا ڈیٹا کے قواعد، معیارات، رہنما خطوط اور غیر ذاتی ڈیٹا سیٹس کے اشتراک کے لیے پروٹوکول کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرنا ہے۔

آئی ڈی ایم او، ہر وزارت میں صلاحیت اور اہلیتوں کو بڑھا کر ڈیٹا مینجمنٹ کو معیاری بنانے کے لیے لائن کی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور دیگر اسکیم جاتی پروگراموں کے ساتھ مل کر تال میل کرے گا۔ مزید یہ کہ یہ وزارتوں اور نجی کمپنیوں کے اندر موجود غیر ذاتی ڈیٹاسیٹس کو انڈیا ڈیٹاسیٹس پروگرام میں شامل کرنے میں تیزی لائے گا۔

ایم ای آئی ٹی نے 26 مئی 2022 کو، ڈیٹا گورننس فریم ورک کی قومی پالیسی کا مسودہ عوامی مشاورت کے لیے جاری کیاہے۔ فی الحال پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

یہ معلومات الیکٹرانکس اور معلوماتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8230

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1845481) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Telugu