صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

پیدائش کے وقت اوسط زندگی کی توقع 20 سال تک بہتر ہوئی؛ عمر میں 49.7 (1970-75) سے 69.7 (2015-19) تک اضافہ درج کیا گیا


پانچ سال  سے کم  عمر  کےدوران سال 2014 کی شرح اموات (فی ہزار زندہ پیدائش)  45 سے کم ہوکر سال 2019 میں 35 رہ گئی

Posted On: 26 JUL 2022 6:45PM by PIB Delhi

رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر، حکومت ہند کے دفتر کے ذریعہ شائع کردہ سیمپل رجسٹریشن سسٹم (ایس آر ایس) پر مبنی ایبرجڈ لائف ٹیبل 2015 سے 2019 کے عنوان سے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، پیدائش کے وقت اوسط متوقع عمر (1970سے 1975 کے دوران) 49.7 سے بڑھ کر سال 2015 سے 2019 کے دوران 69.7  سال ہو گئی ہے۔اس طرح اس مدت کے دوران 20 سال کا اضافہ درج کیا گیا۔

 رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر، حکومت ہند کے دفتر کی طرف سے شائع کردہ ایس آر ایس رپورٹ 2019 کے مطابق، ملک میں سال 2014 میں پانچ سال سے کم عمر کے دوران  ہونے والی شرح  اموات  45  (فی ہزار زندہ پیدائش)  سے کم ہوکر سال 2019 میں 35  رہ گئی ہے۔ اس طرح سے  بچوں کی اموات میں قابل ذکر بہتری دیکھی  گئی ہے۔ حکومت ہند کی صحت اور کنبہ  بہبود کی وزارت، نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت تولیدی، زچگی، نوزائیدہ، بچوں، نوعمروں کی صحت اور تغذیہ ( آر ایم این سی اےایچ+ این) حکمت عملی کے نفاذ میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اعانت فراہم کرتی ہے جوملک میں بچوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ذریعہ پیش کردہ  سالانہ پروگرام عمل درآمد منصوبہ (اے پی آئی پی) پر مبنی  ہوتا ہے۔

حکومت ہند کے کچھ اہم  اقدامات  ہیں سہولت پر مبنی نوزائیدہ کی دیکھ بھال، نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کی کمیونٹی پر مبنی دیکھ بھال، ماؤں کا مکمل پیار ( ایم اے اے۔ ماں) پروگرام، سماجی بیداری اور نمونیا کو کامیابی سے بے اثر کرنے کے لیے اقدامات (ایس اے اے این ایس۔ سانس) پہل، یونیورسل امیونائزیشن یعنی ہمہ گیر ٹیکہ کاری پروگرام (یو آئی پی)، راشٹریہ بال سواستھیہ کاریہ کرم (آر بی ایس کے)، غذائی بحالی مراکز/ نیوٹریشن ری ہیبی لیٹیشن سینٹرز (این آر سی)، انٹینسی فائڈ  ڈائریا کنٹرول فورٹ نائٹ / ڈیفیٹ ڈائریا (ڈی 2) پہل، انیمیا مکت بھارت (اے ایم بی) حکمت عملی وغیرہ۔

صحت اور کنبہ  بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م ۔ن ا۔

U-8217



(Release ID: 1845304) Visitor Counter : 117


Read this release in: English