ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمندری آلودگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 JUL 2022 12:45PM by PIB Delhi

 ارضیاتی سائنس  کی وزارت اور سائنس اور  ٹکنالوجیوں کی وزارت کے آزادانہ چارج کےمرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی کہ ارضیاتی   سائنس کی وزارت کے ایک منسلک  دفتر، ساحلی تحقیق سےمتعلقہ قومی مرکز ساحلی پانی کے معیار  کے بارے میں بروقت معلومات اکٹھا کررہا ہے اور اس کے لئے  وہ ساحلی پانی میں دس میٹر تک کی گہرائی میں پانی  کےمعیار  کے تعین کی غرض  سے معیاری ضروری آلات کا استعمال کررہا ہے۔ اکٹھا کئے گئے ڈیٹا، آلودگی پر قابو پانے سے متعلق  ریاستی بورڈس کو فراہم کئے  جارہے ہیں۔

آلودگی پر قابو پانے سے متعلق     مرکزی بورڈ (سی پی سی بی) نے سبھی ساحلی ریاستوں کے آلودگی پر قابو پانے سے متعلق  بورڈس (ایس پی سی بی ایس) اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آلودگی کی روک تھام  سےمتعلق  کمیٹیوں (پی سی سی ایس) کو ہدایت کی ہے کہ  وہ ساحلوں کی آلودگی روک تھام کی غرض سے ایک عملی منصوبہ  وضع کریں۔ این سی سی آر ، ایم او ای ایس ، اس اہم کام میں ایس پی سی بی اور  پی سی سی  کی مدد کررہا ہے۔

این سی سی  آر    نے سائنسی اور تحقیقی صلاحیتوں کو تقویت بہم پہنچانے کی غرض سے متعدد پہل قدمیاں شروع کی ہیں۔

  1. پانی  کے معیار کی مسلسل نگرانی کی غرض سے، ساحلوں سےمتصل علاقوں میں پانی کے معیار کےتعین کی غرض سے معیاری آلات  کا ایک نیٹ ورک متعین کیا گیا ہے۔
  2. حیاتیاتی اور بائیو لوجیکل  نمونوں کی نشاندہی  اور تجزیہ سے متعلق روایتی  طو رطریقوں کے ساتھ  ساتھ سالمی آلات کےاستعمال  جیسی جدید ترین تکنیکس بھی بروئے کار لائی  جارہی ہیں۔
  3. سمندروں کے خصوصی  مطالعات سے متعلق  دنیا کے سرکردہ  اداروں (جے اے ایم ایس ٹی  ای سی، جاپان، سی ای ایف اےایس، برطانیہ، اور این آئی وی اے ، ناروے) کے ساتھ اشتراک۔
  4. بحری تحقیق  سے متعلق نئے پروگرام جیسے سمندر میں کوڑے کرکٹ، یا کچرے کی نگرانی، ساحل پر سیلاب آنے کی نگرانی کرنے وغیرہ کا آغا کیا گیا ہے۔

درج ذیل اقدامات پر عمل درآمد کیاجارہاہے۔

  1. سمندری آلودگی  میں کمی کرنے کی غرض سےساحلی  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ  عملی منصوبوں کی تیاری۔
  2. ساحلی پانی کے معیار کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کرنے کی غرض سے پانی کےمعیار کا تعین کرنے سے متعلق  معیاری آلات کو متعین کرنا۔
  3. سائنس مشن کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ بھارتی ساحل سےمتصل سمندر میں   گرنےوالے دریا کے دہانے کا مشاہدہ کیا جاسکے اور ساحلی پانی  کو مزید  آلودہ ہونے سے بچایا جاسکے۔

 

ش  ح۔ ع م۔ ج

UNO-8222

 


(ریلیز آئی ڈی: 1845302) وزیٹر کاؤنٹر : 135