ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پلاسٹک فضلے کے بندوبست اور ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے خاتمے سمیت  صاف ستھرے ماحول کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات


ماحولیاتی اعتبار سے مناسب طریقے سے پلاسٹک فضلے کے بندوبست سے  پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی

Posted On: 25 JUL 2022 5:21PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مختلف مرکزی وزارتوں اور سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ  مرکز ی حکومت   پلاسٹک فضلے کے بندوبست   اور ایک بار استعمال ہونےو الے پلاسٹک کے خاتمے سمیت  صاف ستھرے ماحول کے بارے میں عوام میں بیداری  پیدا کرنے کا کام کرتی رہی ہے ۔   مرکزی حکومت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  بیدار ی  پھیلانے اور عوامی شرکت کے لئے سووچھ  بھارت مشن اربن ( 2014 تا 2021 ) اور سووچھ بھارت مشن اربن  2.0 (2021 تا 2026) کے تحت   مرکزی حصے کے فنڈ مختص کئے ہیں۔ ماحولیات  ، جنگلات  اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت  کے ذریعہ چلائی  جانے والی چند عوامی  بیداری مہمات درج ذیل ہیں:

  • سال 2019 میں ایک تین مرحلوں والی مہم ‘سووچھتا ہی سیوا’ اور ساحل سمندر  کی صفائی کی مہم  50سمندری ساحلوں  پر چلائی گئی ۔
  • ‘‘ ایک بار استعمال کئے جانے والے پلاسٹک سے متعلق بیداری مہم -2021 ’’ کا اہتمام کیا گیا۔
  • اسکولی طلبا کے درمیان بیداری  پھیلانے کے لئے  ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے خاتمے کے موضوع  پر  ایک کُل  ہند سطح  مضمون لکھنے کے مقابلے کا  اہتمام کیا گیا۔
  • اعلیٰ تعلیمی اداروں  کے طلبا کے لئےشناخت شدہ  ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک مصنوعات    کا متبادل تیار  کرنے  اور  پلاسٹک فضلے کے بندوبست  کے لئے ڈجیٹل حل فراہم کرانے میں  اختراع کی حوصلہ افزائی کے لئے  انڈیا پلاسٹک چیلنج   -  ہیکاتھون  2021 کا انعقاد کیا گیا۔
  • آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت  4سے 10 اکتوبر 2021 تک  آئیکونک ویک تقریبا ت  کے حصے  کے طورپر ملک بھر میں  ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے استعمال سے بچنے  کے بارے میں   بیداری  پروگراموں  کا ایک سلسلہ چلایا گیا۔
  • پراکرتی  - میسکوٹ   5 اپریل  2022 کو شروع  کیا گیا تھا ۔  ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک  پر پابندی  لگائے جانے سے  متعلق پراکرتی کے  تین ویڈیو تیار کئے گئے  اور ان کا 19 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ان کو زیادہ سے زیادہ لوگوں  تک  پہنچانے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں   کو بھیجا گیا۔
  • پیغام کو زیادہ سے زیادہ  لوگوں  تک  پہنچانے اور متعلقین کے استعمال کے واسطے   تمام معلوماتی مواد اور ویڈیو ز دستیاب کرانے کے مقصد سے  بیداری  پھیلانے والے تمام مواد والا ایک مخصوص  ویب  پیج تیار کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں  5  اپریل  2022 کو  شہریوں  میں عوامی  تحریک  پیدا کرنے  کے لئے  MyGov پلیٹ فارم  پر سووچھ  بھارت  ہرت بھارت  گرین  پلیج  کے بارے میں  ایک ای  -پلیج  شروع کیا گیا ۔

زمینی ، آبی اور سمندری ایکو سسٹمز  پر ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کی پھیلی ہوئی مصنوعات کے  برے اثرا  ت  پر غٰور کرتے ہوئے وزارت نے   12 اگست  2021  کو  پلاسٹک فضلہ بندوبست   ترمیمی ضابطہ  2021  نوٹی فائی  کیا ،جس  میں   ایسے شناخت شدہ  ایک بار استعمال کی جانے والی  پلاسٹک مصنوعات پر یکم جولائی 2022سے  پابندی عائدکی گئی ، جن کی افادیت کم ہے اور پھیلنے کے امکانات  زیادہ  ۔ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت نے   16فروری  2022  کو  پلاسٹک فضلے  کے بندوبست کے ترمیمی ضابطے  2022  کے ذریعہ   پلاسٹک  پیکجنگ کے لئے   پروڈیوسر کی اضافی ذمہ داری  سے متعلق  رہنما خطوط  بھی نوٹی فائی کئے ۔

36 کی 36 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوںمیں  ایک بار استعمال ہونے والے  پلاسٹک کے خاتمے  اور  پلاسٹک فضلے کے بندوبست  ضابطے  2016  کے موثر نفاذ   کے مقصد سے  چیف سکریٹری  /  ایڈ منسٹریٹر  کی زیر صدارت  اسپیشل ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے ۔اس  سلسلے میں وزارت کے ذریعہ  ایک قومی سطح کی ٹاسک فورس  بھی قائم کی گئی ہے۔ 21 ریاستی / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں  اور  13 متعلقہ مرکزی وزارتوں / محکموں نے  ایک بار استعمال کئے جانے والے  پلاسٹک کے خاتمے اور پلاسٹک فضلے کے بندوبست  کے ضابطے  2016  کے موثر نفاذ کے واسطے  ایک  جامع  ایکشن  پلان تیار کیا ہے۔حکومت ہند ، پلاسٹک فضلے کے بندوبست سمیت  ٹھوس  فضلے کے بندوبست کے واسطے سووچھ بھارت مشن کے تحت    ریاستوں / مرکز کے زیرانتظا م خطوں کو اضافی مرکز ی امداد فراہم کرارہی ہے۔ پلاسٹک فضلے کے ماحولیاتی اعتبار سے مناسب  بندوبست سے  پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ملک میں  شناخت شدہ  ایک بار استعمال کی جانے والی پلاسٹک مصنوعات  پر پابندی  کی موثر مانیٹرنگ اور  پلاسٹک فضلے کے بندوبست  کے لئے  5 اپریل  2022 کو درج ذیل آن لائن  پلیٹ فارم شروع  کئے گئے  :

1-جامع ایکشن  پلان کے نفاذ کی مانیٹرنگ کے واسطے  نیشنل ڈیش بورڈ  ۔

2- پروڈیوسر کی اضافی ذمہ داری کے نفاذ کے واسطے   سینٹرلائز ڈ  آن لائن پورٹل  ۔

3- ایک بار استعمال کئے جانے والے پلاسٹک کے خاتمے  سے متعلق  عمل آوری کے لئے سی پی سی بی مانیٹرنگ  ماڈیول اور

4- سی  پی سی بی  شکایت   کے حل  سے متعلق ایپ۔

************

ش ح۔ا گ ۔رم

U-8204


(Release ID: 1845291) Visitor Counter : 223


Read this release in: English , Bengali