نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا اسکیم کے دیہی اور مقامی /قبائلی گیمس کے حصہ کو فروغ کے تحت ملاکھمب،کلارپایتو، گٹکا، تھنگ –ٹا ، یاگاسانا اور  سیلمبم نام کے دیہی ، مقامی اور قبائلی کھیلوں کی نشاندہی کی گئی ہے :انوراگ ٹھاکر

Posted On: 26 JUL 2022 7:45PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کے مرکزی وزیر جناب ا نوراگ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  ثقافت اورروایت کے مطابق مختلف ریاستوں میں بہت سے مقامی کھیل کھیلےجارہےہیں ، چونکہ کھیل ایک ریاستی موضوع ہے لہذا ملک میں مقامی کھیلوں کو فروغ دینے اور روایتی کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کی ذمہ داری متعلقہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے ۔  مرکزی حکومت ان کی کوششوں میں مدد کرتی ہے ۔

یہ وزارت کھیلوں کی اسکیم (کھیلو انڈیا اسکیم) کے فروغ کے لئے کھیلوا نڈیا – قومی پروگرام کے نام سے ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم چلا رہا ہے جس کا ایک حصہ  دیہی، مقامی /قبائلی گیمس کا فروغ ہے ، جو ملک میں دیہی اور مقامی / قبائلی کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے خصوصی طور پر وقف کیا گیا ہے ۔ اس حصہ کے تحت  ملاکھمب،کلارپایتو، گٹکا، تھنگ –ٹا ، یاگاسانا اور  سیلمبم جیسے مقامی کھیل کی نشاندہی کی گئی ہےاوران کھیلوں کی نشاندہی  ان کے فروغ کے لئے کی گئی  ہے ۔ اس حصہ کے تحت بنیاد ی ڈھانچے کی ترقی ، ساز وسامان کی امداد ، کوچز کی تقرری ، کوچیز کی تربیت اور اسکالر شپ کے لئے امدادی رقم منظور کی گئی ہیں، اس کےعلاوہ ملاکھمب،کلارپایتو، گٹکا، تھنگ –ٹا ، یاگاسانا اور  سیلمبم جیسے مقامی کھیلوں کو ہریانہ کے پنچکولہ میں کھیلو ا نڈیا یوتھ گیمس کے تیسرے ایڈیشن میں شامل کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ اس وزارت نے مختلف مقامی کھیلوں کی  ڈاکیومنٹریز فلمیں بنائی  ہیں تاکہ  گٹکا، رول بال، ٹگفوار، کلاری پیٹو، تھانگ ٹا، کھو کھو، ملاکھمب، شوٹنگ بال ، اسکے، کبڈی، گلی  ڈنڈا، سکم آرچری،دھوپ کھیل اور کوری کھیل ، پائیکا،اکھاڑا اور چھاؤاور اکھاڑا کشتی، ہکو،میزورم گیمس، سیلابام، لگوری اور لنگاڈی نام کے کھیلو ں کوفروغ دینےکے علاوہ انہیں پھر سے زندہ کرنےکےعلاوہ انہیں نمایاں کیا جاسکے ۔ ایک بھارت، شریش بھارت کی ،ویب سائٹ ،   ڈیجیٹل رپوزیٹری، فٹ ا نڈیا مومنٹ کے فیس بک پیج، فٹ انڈیامومنٹ کے یو ٹیوب چینل اورمائی جی او وی انڈیا کے یو ٹیوب چینل پر ان دستاویزی فلموں کواپ لوڈ کردیا گیا ہے ۔

یہ وزارت نیشنل سینٹرفارایکسی لنس، ایس اےآئی ٹریننگ سینٹر، ایس ٹی سی کے ایکسٹنشن سینٹر، نیشنل اسپورٹس ٹیلنٹ کنٹیسٹ، ریگولراسکول کے لئے اسکی ذیلی اسکیموں، مقامی کھیلوں اورمارشل آرٹس، اسکول اوراکھاڑے جیسی اسپورٹس ا تھارٹی آف ا نڈیا کے ذریعہ ملک بھر میں مختلف کھیلوں کے فروغ دینے کی اسکیم لاگو کرتی ہے ۔ منظورکئےگئے اسکیم کے ضابطوں کے مطابق ماہرین اورکوچوں کی خدمات، اسپورٹس کے سامان ، بورڈنگ اورلاجنگ ، اسپورٹس کٹ مقابلے کے ایکسپوزر ، تعلیمی اخراجات، طبی / انشورینس اور ظیفہ فراہم کیا جاتا ہے ۔ ان اسکیموں میں کھیلوں کے زمرے کو روایتی بھارتی گیم جیسے کبڈی، تیر اندازی، کشتی اور کھوکھو وغیرہ میں شامل کیا گیا ہے ۔

 

 

*************

 

ش ح ۔ح ا۔ ف ر

U. No.8211



(Release ID: 1845254) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Marathi