وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیورویدک ، یونانی  اور  ہومیوپیتھی دوا بنانے والی رجسٹرڈ کمپنیاں

Posted On: 26 JUL 2022 5:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26؍جولائی2022:

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربا نند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ آیوش کی وزارت کی سالانہ اعدادوشمار اشاعت ’’آیوش اِن انڈیا-2020‘‘، کے مطابق آیورویدک، یونانی اور ہومیوپیتھک لائسنس والی فارمیسیوں (مینوفیکچرنگ اِکائیوں)کی کل تعداد اس طرح ہے:

 

نمبر شمار

آیوش دواؤں کے سسٹم کا نام

یکم اپریل 2020ء تک آیورویدک ، یونانی اور ہومیوپیتھک لائسنس شدہ فارمیسیوں(مینوفیکچرنگ اِکائیوں)کی کل تعداد

 

آیورویدک

6998

 

یونانی

576

 

ہومیوپیتھک

340

کل

7914

 

آیوش کی وزارت نے مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو فروغ دینے اور دواؤں کی آیوش تکنیک کو مقبول بنانے کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں:

لائسنسنگ عمل کو آسان بنانا: اس وزارت نے گزٹ نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 716ای بتاریخ یکم اکتوبر 2021ء کو جاری کرکے  اے ایس یو دواؤں کے لائسنس کے عمل سے متعلق دوا ضابطہ 1945 میں ترمیم کی ہے۔ یہ ترمیم غیر ضروری بوجھ اور کاروبار میں آسانی لانے کے تناظر میں کی گئی ہے۔آن لائن  e-aushadhi.gov.inportal.پورٹل کے توسط سے آیوروید، سِدھ اور یونانی(اے ایس یو) دواؤں کی تیاری کے لئے لائسنس کے عمل کو تیز، کاغذ سے مبرا اور زیادہ شفاف بنایاگیا ہے۔ اے ایس یو دواؤں کا لائسنس ہمیشہ کے لئے بنا دیا گیا ہے۔یعنی ایک بار کی رجسٹریشن فیس کے ساتھ مینوفیکچرنگ کا لائسنس تا عمر قانونی رہے گا اور اس کے بعد مزید کوئی جدید کاری یا تبدیلی کی فیس نہیں دینی ہوگی۔ اے ایس یو دواؤں کی تیاری کے لئے لائسنس دینے میں زیادہ سے زیادہ وقت تین مہینے سے گھٹاکر دو ماہ کردیا گیا ہے۔

آیوروید دواؤں کی مینوفیکچرنگ کو حمایت دینے کے لئے اسکیمیں: 2021-2021ء تک قومی آیوش مشن (این اے ایم)کے تحت دیگر خدمات کے علاوہ ریاستی سرکاروں کو اے ایس یو فنڈ اینڈ ایچ فارمیسیوں کو مضبوط کرنے کے لئے امدادی رقم بھی فراہم کی گئی۔موجودہ وقت میں آیوش دواؤں میں کوالٹی کے لئے 2021ء سے سال 2026ء تک کے لئے مرکزی سیکٹر اسکیم آیوش اوسدھی گُن وتّا ایوم اُتپادن سموردھن یوجونا (اے او جی یو ایس وائی)لاگو کی گئی ہے۔ اسکیم کے جز میں سے ایک اعلیٰ معیارات کے حصول کے لئے آیوش فارمیسیوں کو مضبوطی فراہم کرنا اور ان کی جدید کاری ہے۔

  مذکورہ باتوں کے علاوہ برآمدات کی سہولت کے لئے آیوش وزارت نیچے دی گئی تفصیل کے مطابق آیوش مصنوعات کی درج ذیل تصدیق کی حوصلہ افزائی کرتی ہے:

  • ہربل مصنوعات کے لئے ڈبلیو ایچ او کے اُصول و ضوابط کے مطابق فارماسیوٹکل مصنوعات (سی او پی پی)کی تصدیق۔
  • بین الاقوامی معیارات کے عمل کی صورت حال کے مطابق معیار کے تیسرے پہلو کے تجزیے کی بنیاد پر آیوروید سِدھ اور یونانی مصنوعات کو آیوش پریمیم نمبر مہیا کرنے کے لئے کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی)کے ذریعے کوالٹی تصدیق نامہ اسکیم لاگو کی گئی ہے۔

آیوش وزارت نے شہری علاقوں میں آیوروید ، یونانی اور ہومیوپیتھک دواؤں کو مقبول بنانے کے لئے درج ذیل قدم اٹھائے ہیں:

آیوش وزارت کی نگرانی میں 12قومی ادارے آؤٹ پیشنٹ اور اِن ڈور مریض خدمات میں لگے ہوئے ہیں۔ آیوش وزارت کے تحت 5عدد تحقیقاتی کونسل صحت دیکھ بھال کے آیوش تکنیک میں سائنسی طرز پر تحقیق کے تال میل، ترقی اور تشہیر میں لگی ہوئی ہے۔ یہ ادارے ؍کونسل صحت دیکھ بھال کی آیوش تکنیک کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے آروگیہ  میلہ، بیداری کیمپ، علاج کیمپ عام لوگوں کے لئے  منعقد کرتے ہیں۔کونسل مختلف شعبوں میں تحقیق کرتی ہے، جس میں علاج سے متعلق تحقیق ، دواؤں سے متعلق تحقیق، دواؤں کے معیار اور کوالٹی پر کنٹرول ، ٹھوس شواہد پیدا کرنے کے لئے دواؤں پرمبنی تحقیق اور بنیادی تحقیق شامل ہیں۔

’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘کے جشن کے تحت آیوش وزارت تمام قومی ادارے اور تحقیقاتی کونسلوں نے طبی کیمپ، دوا ، پودوں کی شجرکاری، عوامی لیکچر اور آیوش دواؤں کی تقسیم کا انعقاد کیا ہے۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے آیوش وزارت کے تحت   آیوروید اور کووڈ-19وباء پر ’’اے وائی یو سمواد‘‘(میر ی صحت میری ذمہ داری)نامی عوامی بیداری مہم پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس کے تحت آیوروید کے ڈاکٹروں کے ذریعے ملک بھر میں 5لاکھ سے زیادہ لیکچرز کا بھی انعقاد کیا گیا۔

آیوش وزارت نے مختلف پہل اور اقدامات کئے ہیں، جیسے عا م لوگ اور آیوش ڈاکٹروں کے لئے مشورہ؍اُصول وضوابط جاری کرنا، مہم چلانا ، آیوش، آر این ڈی ، ٹاسک فورس کے  قیام کے لئے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ساتھ مشاورت۔ 150 انٹر ڈسیپلینری  ریسرچ اسٹڈیز کی لانچنگ ، آیوش دواؤں کی تکنیک کے ذریعے کووڈ-19پر تحقیق کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن ، کووڈ-19 پر تحقیق کے لئے انسانی وسائل کی توسیع وغیرہ۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8173)


(Release ID: 1845202)
Read this release in: English , Tamil