ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پلائی ووڈ انڈسٹریز ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے 57ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 JUL 2022 6:25PM by PIB Delhi

انڈین پلائی ووڈ انڈسٹریز ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( آئی پی آئی آر ٹی آئی ) کی ، جو  حکومتِ ہند کی ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کا ایک خود مختار ادارہ ہے ، 57ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو  اور آئی پی آئی آر ٹی آئی سوسائٹی کے صدر کی سربراہی میں آج اندرا پریاورن بھون ، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی  کی وزارت میں منعقد کی گئی ۔  ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی چوبے نے بھی آئی پی آئی آر ٹی آئی سوسائٹی کے ارکان اور صنعت  کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی ۔

میٹنگ کے دوران کئے گئے فیصلوں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

  1. 4 مارچ ، 2021 ء کو منعقدہ آئی پی آئی آر ٹی آئی سوسائٹی کی 56 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے منٹس کی تصدیق ۔
  2. سال 21-2020 ء کے لئے آر پی آئی آر ٹی آئی کی سالانہ رپورٹ اور  آڈٹ شدہ اسٹیٹمنٹ آف اکاؤنٹ کی منظوری ۔
  3. انڈین کونسل آف فاریسٹری ریسرچ اینڈ ایجوکیشن ( آئی سی ایف آر ای ) کے تحت بنگلورو کے انسٹی ٹیوٹ آف ووڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( آئی ڈبلیو ایس ٹی ) کے  آئی پی آئی آر ٹی آئی کا انضمام ۔
  4. آئی پی آئی آر ٹی آئی 15 اگست تک صنعتوں سے تجاویز حاصل کرے گی تاکہ بنگلور میں منعقد  کرنے کی دو روزہ  ورکشاپ کے  تجویز کے لئے ایجنڈے کو قطعی شکل دی جا سکے اور ایم ایس ایم ای، اسکل ڈیولپمنٹ، محکمہ صنعت، زراعت، وزارت آیوش وغیرہ سمیت دیگر وزارتوں کو مدعو کیا  جا سکے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 8185


(ریلیز آئی ڈی: 1845200) وزیٹر کاؤنٹر : 144
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi