صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
پردھان منتری سرکشت ماترتوا ابھیان (پی ایم ایس ایم اے) مفت بیمہ شدہ ، جامع اور قبل از پیدائش کی معیاری دیکھ بھال کے لیے ایک مخصوص دن فراہم کرتاہے
پی ایم ایس ایم اے کے تحت، پرائیویٹ میڈیکل پریکٹیشنرز کو بھی سرکاری صحت کی سہولیات پر رضاکارانہ خدمات پیش کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 JUL 2022 6:47PM by PIB Delhi
پردھان منتری سرکشت ماترتوا ابھیان (پی ایم ایس ایم اے) ہرماہ کی 9تاریخ کو حاملہ خواتین کو ان کے حمل کی دوسری /تیسری سہ ماہی میں مقررہ سرکاری صحت کی سہولیات پر ایک مخصوص دن، مفت بیمہ شدہ ، جامع اور قبل از پیدائش کی معیاری دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔پی ایم ایس ایم اے پروگرام کے تحت، پرائیویٹ میڈیکل پریکٹیشنرز کو بھی سرکاری صحت کی سہولیات پر رضاکارانہ خدمات پیش کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ کل 2937 رضاکار، حاملہ خواتین بشمول غریب حاملہ خواتین کے ساتھ ساتھ کسان خاندانوں کو ہر ماہ کی 9 تاریخ کو پی ایم ایس ایم اے خدمات پیش کر رہے ہیں (ذریعہ:پی ایم ایس ایم اے پورٹل)۔ حکومت ایسے پرائیویٹ میڈیکل پریکٹیشنرز کو ’ آئی پلیج فار 9‘ اچیورز ایوارڈز سے نوازتی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 8191)
(ریلیز آئی ڈی: 1845196)
وزیٹر کاؤنٹر : 125