وزارت دفاع

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں دفاعی خریداری کی کونسل نے 28732 کروڑ روپئے کی لاگت کی ہتھیاروں کی خریداری کی تجاویز کو منظوری دی


ان میں سوارم ڈرونز ، بلٹ پروف جیکٹیں اور کاربائن شامل ہیں


Posted On: 26 JUL 2022 6:17PM by PIB Delhi

 

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں دفاعی خریداری کی کونسل ( ڈی اے سی ) کی میٹنگ 26 جولائی ، 2022 ء کو منعقد کی گئی ۔  اس میٹنگ میں دفاع میں آتم نربھرتا کو مزید فروغ دینے کے لئے بائی ( انڈین آئی ڈی ڈی ایم ) اور بائی ( انڈین ) زمروں میں مسلح افواج کی کیپٹل خریداری کی تجاویز کے لئے 28732 کروڑ روپئے کی خریداری کی تجاویز کی ضرورت کو منظوری ( اےاو این ) دی گئی ۔

ڈی اے سی کے ذریعے میٹنگ میں منظور کی گئی تجاویز میں بھارتی فوج کی تین تجاویز یعنی گائیڈڈ ایکسٹینڈڈ رینج راکٹ ایمونیشن ، ایریا ڈینائل میونیشن ٹائپ I اور انفینٹری کمبیٹ وھیکل شامل ہیں  ، جن کا ڈیزائن اور تیاری ڈی آر ڈی او کے زریعے کی گئی ہے  ۔ ان تین تجاویز کی کل قیمت 8599 کروڑ روپئے ہے ۔  گائیڈڈ ایکسٹینڈڈ رینج راکٹ ایمونیشن  کی رینج 40 میٹر کی درستگی کے ساتھ 75 کلو میٹر ہے ۔ ایریا ڈینائل ایمونیشن ٹائپ I راکٹ ایمونیشن دوہرے مقصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ، جس میں ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ساتھ  بی وھیکل کو تباہ کرنا شامل ہے ۔ انفینٹری کمبیٹ وھیکل – کمان  کمانڈروں کے لئے فوری اور حقیقی معلومات کو یکجا کرنے اور تیز تر فیصلہ سازی اور کارروائی کے لئے ، اِس معلومات کو کمانڈروں تک پہنچانے کی ٹیکنا لوجی سے آراستہ ہے ۔

لائن آف کنٹرول پر تعینات اپنے فوجیوں کو دشمن کے نشانہ بازوں کے خطرے سے اضافی تحفظ فراہم کرنے اور انسدادِ دہشت گردی کے پس منظر میں جنگی آپریشن کے لئے مانگ میں اضافے پر غور کرتے ہوئے ڈی اے سی نے انڈین اسٹینڈرڈ ، بی آئی ایس  VI لیول کے تحفظ والی بلٹ پروف جیکٹوں  کے لئے اے او این کو منظوری دی ہے ۔ سرحدوں پر موجودہ روایتی اور ہائبرڈ ہتھیاروں کی پیچیدہ صورتِ حال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تقریباً 4 لاکھ کلوز کوارٹر بیٹل کاربائن کو بھی ڈی اے سی کے ذریعے اے او این کی منظوری دی گئی ہے ۔ اس سے  بھارت میں چھوٹے ہتھیاروں کی صنعت کو بڑھاوا ملے گا اور چھوٹے ہتھیاروں کے لئے آتم نربھرتا میں اضافہ ہو گا ۔

پوری دنیا میں تازہ تصادموں میں ڈرون ٹیکنا لوجی فوجی کارروائیوں میں ایک قوت میں اضافہ کرنے والی ٹیکنا لوجی ثابت ہوئی ہے ۔ اسی مناسبت سے جدید ہتھیاروں میں بھارتی فوج کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی خاطر  ڈی اے سی نے بائی انڈین ( آئی ڈی ڈی ایم ) زمرے کے تحت آٹونومس سرویلانس اور مسلح ڈرون سوارمس کی خریداری کے لئے اے او این کو منظوری دی ہے ۔

ڈی اے سی نے بھارتی صنعت کے ذریعے کولکاتہ کلاس کے بحری جہازوں پر  بجلی  پیدا کرنے کے لئے 1250 کے وی کی صلاحیت والے میرین گیس ٹربائن جنریٹر کی خریداری کے لئے بحریہ کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے ۔ اس سے گیس ٹربائن جنریٹروں کی ملک میں تیاری کو بڑی تقویت حاصل ہو گی ۔

ملک کے ساحلی خطے میں سیکورٹی میں اضافہ کرنے کی خاطر ڈی اے سی نے بھارتی کوسٹ گارڈ کے لئے بائی انڈین ( آئی ڈی ڈی ایم ) 60 فی صد آئی سی کے ساتھ زمرے میں 14 تیزی سے گشت کرنے والے جہازوں ( ایف پی ویز ) کی خریداری کی تجویز  کو بھی منظوری دے دی ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 8180



(Release ID: 1845190) Visitor Counter : 149


Read this release in: Bengali , English , Hindi