امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی-معاشی ذات پر مبنی مردم شماری

Posted On: 26 JUL 2022 5:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26؍جولائی2022:

وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نتیہ نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ سماجی-معاشی  اور ذات پر مبنی مردم شماری (ایس ای سی سی)2011 کے اعدادو شمار کو ، ذات کے اعدادو شمار کو چھوڑ کر دیہی ترقیات کی وزارت اور رہائش و شہری امور کی وزارت کے ذریعے حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اسے شائع بھی کیا جاچکا ہے۔ ایس ای سی سی رپورٹ پورٹل  secc.gov.in.پر دستیاب ہے۔ جیسا کی سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے، اس مرحلے پر ذات ڈاٹا جاری کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

آئین (درج فہرست ذاتیں )حکم نامہ 1950 اور وقت وقت پر  ترمیم شدہ آئین (درج فہرست قبائل)حکم نامہ 1950کے مطابق  درج فہرست ذات (ایس سی) اور درج فہرست قبائل(ایس ٹی)کی شکل میں خاص طور سے درج فہرست ذات اوردرج فہرست  قبائل کی مردم شماری گنتی کی جاتی ہے۔ حکومت ہند نے آزادی کے بعد سے مردم شماری میں درج فہرست اور درج فہرست قبائل کے علاوہ دیگر ذات وار آبادی کی گنتی نہیں کی ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8172)


(Release ID: 1845149) Visitor Counter : 164


Read this release in: English