سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مہاراشٹر میں اسکالرشپ کی اسکیمیں
Posted On:
26 JUL 2022 4:47PM by PIB Delhi
محکمہ مہاراشٹر سمیت سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے درج فہرست ذاتوں کے طلباء کے لئے مرکز کی طرف سے اسپانسر کی گئی دو مندرجہ ذیل اسکالرشپ اسکیموں پر عمل درآمد کرتا ہے:
- میٹرک کے بعد کی اسکالرشپ، یہ اسکیم ان طلباء کے لئے ہے جن کا تعلق بھارت میں مطالعات کے لئے درج فہرست ذاتوں سے ہے۔ (پی ایم ایس – ایس سی) اس میں میٹری کولیشن کے بعد یا سیکنڈری مرحلے کے بعد مطالعہ کرنے والے درج فہرست ذاتوں کے طلباء کو شامل کیا گیا ہے۔
- میٹرک سے پہلے کی اسکالرشپ اسکیم، یہ اسکیم درج فہرست ذاتوں اور دیگر سے متعلق ہے، جس میں درج فہرست ذاتوں کے ان طلباء کو شامل کیا گیا ہے، جو 9ویں اور 10ویں جماعت میں پڑھ رہے ہیں۔
یہ اسکالرشپ درج فہرست ذاتوں کے ان سبھی طلباء کو دی جاتی ہے جو مندرجہ ذیل اہلیتی طریقہ کار کو پورا کرتے ہیں:
- طالب علم بھارت کا باشندہ ہو اور بھارت میں پڑھائی کررہا ہو۔
- طالب علم کے والدین یا سرپرستوں کی آمدنی سبھی ذرائع سے پچھلے مالی سال کے دوران 2.5 لاکھ روپئے سالانہ سے زیادہ نہ ہو۔
مہاراشٹر سرکار کو جاری کی گئی مرکزی امداد، ریاست کی طرف سے استعمال کی گئی مرکزی امداد، ریاستی سرکاری کی طرف سے دی گئی رقوم اور پچھلے تین سال میں سے ہر ایک سال کے دوران مذکورہ بالا اسکیموں کے تحت شامل کئے گئے مستفیدین کی تفصیلات ضمیمہ میں منسلک ہیں:
مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی رقوم، مہاراشٹر سرکار کی طرف سے دی گئی رقوم اور درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے پی ایم ایس – ایس سی اور میٹرک سے پہلے کی اسکالرشپ اسکیم کے تحت شامل کئے گئے مستفیدین
سال
|
درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے میٹرک کے بعد کی اسکالرشپ (پی ایم ایس – ایس سی)
|
درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے میٹرک سے پہلے کی اسکالرشپ اسکیم
|
جاری کی گئی مرکزی امداد (کروڑ روپئے میں)
|
استعمال کی گئی مرکزی امداد (کروڑ روپئے میں)
|
ریاستی سرکار کی طرف سے دی گئی رقوم (کروڑ روپئے میں)
|
شامل کئے گئے مستفیدین
|
جاری کی گئی مرکزی امداد (کروڑ روپئے میں)
|
استعمال کی گئی مرکزی امداد (کروڑ روپئے میں)
|
ریاستی سرکار کی طرف سے دی گئی رقوم (کروڑ روپئے میں)
|
شامل کئے گئے مستفیدین
|
2019-20
|
کچھ نہیں *
|
کچھ نہیں
|
1053.35
|
345125
|
کچھ نہیں
|
23.32$
|
کچھ نہیں
|
99200
|
2020-21
|
558.00
|
558.00
|
372.08
|
156203
|
کچھ نہیں
|
کچھ نہیں
|
کچھ نہیں
|
0
|
2021-22
|
63.01#
|
63.01#
|
0
|
68576#
|
کچھ نہیں
|
کچھ نہیں
|
کچھ نہیں
|
0
|
یہ جانکاری سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ ا س۔ م ر
U-NO.8177
(Release ID: 1845134)