امور داخلہ کی وزارت

مردم شماری 2021

Posted On: 26 JUL 2022 5:03PM by PIB Delhi

مردم شماری 2021 کے انعقاد کے لیے حکومت کے ارادے کو گزٹ آف انڈیا میں 28 مارچ 2019کو مطلع کیا گیا تھا۔ کوویڈ-19 وبا پھیلنے کی وجہ سے مردم شماری 2021 اور متعلقہ فیلڈ سرگرمیاں ملتوی کردی گئی تھیں۔ آئندہ مردم شماری پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے موبائل ایپس اور مردم شماری سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے انتظام اور نگرانی کے لیے مردم شماری پورٹل تیار کیا گیا ہے۔

مردم شماری میں جن ذاتوں اور قبائل کو آئین (درج فہرست ذاتوں) کے حکم نامے 1950 اور آئین (درج فہرست قبائل) حکم نامے 1950 کے مطابق درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے طور پر خصوصی طور پر مطلع کیا جاتا ہے، ان کی گنتی کی جاتی ہے۔ بہار، مہاراشٹر اور اڈیشہ کی ریاستی حکومتوں نے آئندہ مردم شماری میں ذات پات کی تفصیلات جمع کرنے کی درخواست کی ہے۔ حکومت ہند نے آزادی کے بعد سے مردم شماری میں ایس سی اور ایس ٹی کے علاوہ ذات پات کے لحاظ سے آبادی کی گنتی نہیں کی ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نتیانند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 8176



(Release ID: 1845065) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Marathi