بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

نقل وحمل کی موٹر گاڑیوں اورمسافروں کو  لانے اور لے جانے کی چھوٹی کشتیوں کی خدمات شروع کرنے سے متعلق رہنما خطوط کا مسودہ

Posted On: 26 JUL 2022 1:11PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نقل وحمل کی موٹر گاڑیوں اور مسافروں کو لانے اور لے جانے والی چھوٹی کشتیوں کی خدمات  کو فروغ دے رہی ہے۔ اس طرح کی پانی پر مبنی نقل و حمل کی خدمات  لاجسٹک  اخراجات کو کم کرنے، سفر کے وقت کو کم کرنے، سڑک/ریلوے پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے، شور کی آلودگی کو کم کرنے اور متعدد قابل عمل راستوں پر ساحلی جہاز رانی کے فروغ کے لیے ایک مؤثر اقدام ہے۔ ہندوستان کے ساحل کے ساتھ نقل وحمل کی موٹر گاڑیوں اور مسافروں کو لانے اور لے جانے والی چھوٹی کشتیوں کی خدمات کو شروع کرنے سے متعلق رہنما خطوط  کا  مقصد فیری خدمات کی ترقی اور آپریشنز کو ہم آہنگ اور ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری تاخیر، اختلاف رائے کو ختم کرکے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا  اور  کسٹمر انٹرفیس پر ڈیجیٹل اقدامات کا تعارف کرانا ہے۔۔

فیری سروس کے بے پناہ امکانات اور الگ الگ فوائد کے پیش نظر، وزارت 45 منصوبوں کی مالی معاونت کر رہی ہے جس کی کل پروجیکٹ لاگت  1900 کروڑ روپے ہے۔  ساگرمالا کے دائرہ کار کے تحت ، وزارت نے گجرات میں گھوگھا - ہزیرہ اور مہاراشٹر میں ممبئی - منڈوا کے درمیان نقل وحمل کی موٹر گاڑیوں اور مسافروں کو لانے اور لے جانے کی خدمات شروع کی ہے۔  ان خدمات نے 7 لاکھ سے زیادہ مسافروں اور 1.5 لاکھ گاڑیوں کی آمدورفت کی ہے، جو صاف ماحول اور عوامی بہبود میں اپنا تعاون  کر رہے ہیں۔ امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، گجرات میں پیپاواو اور ملدوارکا اور مہاراشٹر میں گھوڈبندر، ویلدور، وسائی، کاشد، ریواس، منوری اور جے این پورٹ وغیرہ پر اضافی پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ مندرجہ بالا کے علاوہ، وزارت آندھرا پردیش میں 4 پروجیکٹوں، اڈیشہ میں 2 پروجیکٹ اور تمل ناڈو اور گوا میں ایک ایک پروجیکٹ کی حمایت کر رہی ہے۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-8156



(Release ID: 1844919) Visitor Counter : 99


Read this release in: Gujarati , English , Odia