یو پی ایس سی
مشترکہ جیو-سائنٹسٹ امتحان -2021
Posted On:
25 JUL 2022 6:32PM by PIB Delhi
جیو –سائنٹسٹ یعنی ارضیاتی سائنس دانو ں کے مشترکہ امتحان -2021 کے نتائج کا اعلان مورخہ 3دسمبر 2021کو بموجب ایک پریس نوٹ میں کیاگیاتھا۔ اس میں تقرری کی غرض سے میرٹ کی بنیاد پر 57امیدواروں کی سفارش کی گئی تھی ۔
کمیشن نے ، مشترکہ جیو۔ سائنٹسٹ امتحان -2021کے ضابطے 16-(iv) اور(v) کے مطابق ، ان سفارش کردہ امیدوار وں کے علاوہ ، میرٹ کی ہی بنیاد پر ایک ریزرو فہرست بھی تیارکی تھی ۔
کمیشن نے ریزرو فہرست کے امیدوار وں سے مشترکہ جیو-سائنٹسٹ امتحان 2021 کے لئے کیمسٹ ، گروپ اے /سائنٹسٹ بی (کیمیکل ) ، گروپ ‘اے ’ کے عہدوں کو پُرکرنے کی غرض سے درج ذیل سات امیدواروں کے سفارش کی ہے ۔ ان میں اوبی سی کے تین امیدوار، اقتصادی لحاظ سے کمزورطبقات ای ڈبلیو ایس کے تین امیدوار اوردرج فہرست ذاتوں ایس سی کا ایک امیدوار شامل ہے ۔
ان امیدواروں کی فہرست منسلک ہے ۔ کان کنی کی وزارت براہ راست ان سفارش کردہ امیدواروں سے رابطہ قائم کرے گی ۔
درج ذیل چارامیدواروں کی امیدواری عارضی نوعیت کی ہے ۔
0893768,0893281,2691101,0892159
کمیشن کی ویب سائٹ یعنی http://www.upsc.gov.in. پران سات امیدواروں کی ایک فہرست (ضمیمہ -1) پردستیاب ہے ۔ نتائج کے لئے یہاں کلک کریں ۔
**********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -8140
(Release ID: 1844855)
Visitor Counter : 116