شہری ہوابازی کی وزارت

اے اے آئی نے  کولہاپورہوائی اڈے پر رات میں  ہوائی جہازوں کے اترنے کی سہولت  فراہم کی ہے

Posted On: 25 JUL 2022 4:17PM by PIB Delhi

شہری  ہوابازی کے وزیر مملکت (جنرل ) ڈاکٹروی کے سنگھ (سبکدوش ) نے آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

رات میں ہوائی جہازوں کے اترنے کی سہولت سمیت ہوائی اڈوں کامعیار بہتربنانے /ان کی جدیدکاری ایک جاری وساری عمل ہے اور یہ ذمہ  داری ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) اوردیگرایئرپورٹ آپریٹروں کے ذریعہ وقتاًفوقتاًنبھائی جاتی ہے اوراس کے انحصار، آراضی کی دستیابی ، تجارتی افادیت ، سماجی واقتصادی فوائد ، نقل وحمل کے مطالبات /اس قسم کے ہوائی اڈوں سے ہوائی جہاز چلانے اور وہاں اتارنے  سے متعلق ہوائی کمپنیوں کی رضامندی ، جیسے امورپر ہوتاہے ۔

سردست ، رات میں ہوائی جہازوں کے اتارنے کی سہولت ، جوکہ خالصتاًہوائی کمپنیوں کی کارروائی جاتی ضروریات اور آراضی کی دستیابی کے بارے میں مطالبات اور ضروریات پرمبنی ہوتی ہے ، ضمیمہ میں بیان کی گئی پروازوں سے متعلق مقررہ کام کاج والے ، 25فعال ہوائی اڈوں پردستیاب نہیں ہے ۔

اے اے آئی نے کولہاپور ہوائی اڈے پررات میں ہوائی جہازوں کے اترنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے ) کی ایک ٹیم نے 10جون ، 2022کو ہوائی اڈے کامعائنہ کیاتھا۔ اے اے آئی نے اس معائنہ کے دوران ڈی جی سی اے کے ذریعہ کئے گئے مشاہدات پرعمل درآمد کی غرض سے پہلے ہی اقدامات کرنے شروع کردیئے ہیں ۔

ضمیمہ

رات میں ہوائی جہازوں کے اترنے کی سہولت کے بغیر پروازوں کے کام کاج کے ساتھ فعال ہوائی اڈے

 

 

نمبرشمار

ریاست

ہوائی اڈے کا نام

1.

آندھراپردیش

کڈّپّا

2.

کرنول

3.

آسام

روپسی

4.

اروناچل پردیش

تیزو

5.

پاسی گھاٹ

6.

چھتیس گڑھ

بلاسپور

7.

جگدل پور

8.

دمن اوردیو

دیو

9.

گجرات

کیشود

10.

ہریانہ

حصار

11.

ہماچل پردیش

دھرم شالہ

12.

کلّو

13.

شملہ

14.

جھارکھنڈ

دیوگھر

15.

کرناٹک

کالابوراگی

16.

لکشدیپ

اگتی

17.

مہاراشٹر

کولہاپور

18.

سندھوڈرگ

19.

پنجاب

لدھیانہ

20.

پڈوچیری

پڈوچیری

21.

سکم

پیکیانگ

22.

تمل ناڈو

سالیم

23.

اتراکھنڈ

پنت نگر

24.

پتھوراگڑھ

25.

اترپردیش

کشی نگر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

**********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -8135



(Release ID: 1844849) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Marathi