وزارت دفاع

آتم نربھر بھارت : دفاع کی وزارت نے مسلح افواج کے لئے سافٹ ویئر ڈیفائن ریڈیو کو مقامی بنانے کی زیادہ ترجیح دی

Posted On: 26 JUL 2022 10:20AM by PIB Delhi

وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے ملک کے اہم تحقیق و ترقی کے ادارےمثلادفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی ) کانپور کےساتھ  سا فٹ ویئر ڈیفائن ریڈیو ( ڈی آر ایس) کو تیز ی سے مقامی بنایا ہے تاکہ ایک وسیع آپریشن  کے اسپکٹرم میں مسلح افوا ج کی طرف سے مانگ  بڑھنے کو پورا کیا جاسکے ۔  سیکورٹی کی حساس سافٹ ویئر ڈیفائن ریڈیو ٹکنالوجی اور مصنوعات کے لئے  مکمل  پروڈکٹ لائف سائیکل منجمنٹ  فریم ورک ضروری ہے۔ اس میں  مقامی  خود کفالت پر مبنی ڈیزائن  ، ڈیولپمنٹ، مینوفیکچرنگ، جانچ / سرٹیفکیشن، رکھ رکھاؤ کے ایکو نظام کو شامل  کیا گیا ہے۔ دفاع کے سکریٹری جناب اجے کمار نے ایس ڈی آر ٹکنالوجی کو مقامی بنانے کو زیادہ ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ یہ محفوظ ریڈیو کمیونی کیشن کے شعبے میں آتم نربھر بھارت کے مقاصد کے حصول کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔

مقامی ایس ڈی آر ٹکنالوجی کے دو ا ہم عناصرمعیاری آپریٹو سافٹ ویئر ماحول ( او ای) اوراپلیکیشنز (ویوفارمس ) ہیں  جس میں ویو فارم ریپازیٹری اور ٹیسٹ / سرٹیفکیشن سہولت کو منسلک کیا گیا ہے۔ معیاری ویو فارمس ماحول (اوای ) کثیر وینڈرس کے ایس ڈی آر ایس میں ویو فارم پورٹیبلیٹی اور ا نٹر آپریبلٹی  کو  ظاہر کرتاہے ۔  اس کے لئے وزارت کی دفاع نے ایک فیصلہ کیا ہے تا کہ  ا نڈیا اسپیسفک آپریٹنگ ماحول کے حوالہ جاتی نفاذ کو فروغ اور تشریح کی جاسکے ۔ اسے انڈیا سافٹ ویئر کمیونی کیشن آرٹیکچر پروفائل یا انڈیا ریڈیو سافٹ ویئرآرکیٹکچر سے بھی جانا جاتا ہے ۔

آئی آئی ٹی کانپور کے ڈائریکٹر ڈاکٹرابھے کرندکارنے ، جو ایس سی اے کمیٹی کے چیئر مین ہیں،  جسےوزارت دفاع کی طرف سے تشکیل دیاگیا ہے ،  انڈیا ایس سی اے پروفائل رکھنے کانظریہ پیش کیا ہے ، ایک روڈ میپ اور مقررہ وقت کے ساتھ ایس ڈی آر کو مقامی طور پر فروغ دینےکےلئےڈی آر ڈی او/ ڈی ای ایل کی طرف سے پروجیکٹ کی رپورٹ کا ایک مسودہ  تشکیل دیا ہے ۔

دفاعی ساز و سامان کی پیداوارکے محکمہ میں اسٹینڈرائزیشن کا ڈائریکٹوریٹ(ڈی اوایس) ٹیسٹنگ ایسوسی ایٹیو حوالہ جاتی نفاذ اور  تعمیر کے سرٹیفکیشن کے ٹولس کے لئے  3 سے 6 ماہ اور اضافی 18 مہینوں میں تشریح کے ساتھ ڈی ا ٓر ڈی او اکیڈمی ا ور صنعت کے ساتھ آئی آرایس اےکے فروغ کی راہ ہموارکریں گے ۔

رسائی کنٹرول کے ذریعہ آئی آر ایس کی دستیابی سے انڈین سافٹ ویئروینڈرس کو ا یس ڈی آر ایس کوانٹرآپریبل اورسیکورٹی گریڈیبل بنایا جاسکے گا ۔ ڈائرکٹوریٹ آف اسٹینڈرائزیشن کے ذریعہ آئی آر ایس کو نوٹیفائی کیا جائے گا اور انڈین ڈیفنس / سیکورٹی فورسیز کے ذریعہ استعمال کرنے کےلئےمقامی ایس ڈی آر کی ترقی کے تئیں صنعت کے ساتھ مشترک کیا گیا ہے  اور اسے دوست بیرون ملکوں کوبرآمدکیاجائےگا۔

ترقی میں تین ادارےشامل ہیں جن میں ڈی ای ایل / ڈی ا ٓر ڈی اواورآئی آئی ٹی کانپورشامل ہیں ۔ ڈائرکٹوریٹ آف اسٹینڈرائزیشن ( ڈی او ایس) نے پہلے ہی ڈی پی آر کے مطابق کام شروع کردیا ہے۔ دفاعی سکریٹری ڈاکٹراجےکمار نے سبھی  تنظیموں پر اس اعتمادکااظہار کیاہے اورکہاہےکہ وہ اہم آلات کو مقامی بنانےکےتئیں ایک نیا بینچ مارک تیار کریں گی جو اب تک درآمد کیا گیا ہے ۔ اس سے آتم نربھرتاکے حصول کے لئےاس کوشش کو تقویت ملے گی ۔ درآمد کے بجٹ میں کمی آئے گی اورمسلح افواج کےلئے ایک محفوظ ریڈیو نیٹ ورک تشکیل ہوسکے گا۔ ا نہوں نے مزید کہاکہ ایک مقررہ وقت میں اسے مکمل کرنے کے لئے سبھی کوششیں کی جائیں گی ۔

 

 

 

 

*************

 

 

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

U. No.8134

 



(Release ID: 1844843) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil