وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت نے آج نیشنل وار میموریل میں ، کرگل جنگ کے شہیدوں کے اعزاز میں ’کرگل ایک شوریہ گاتھا‘ نام سے ایک خصوصی اداکاری پر مبنی پلے پیش کیا


نیشنل وار میموریل میں آج کا یہ جشن ہمیں  اپنے قومی ہیرو کا شکریہ ادا کرنے اور ان کی یادوں کا جشن منانے کا موقع فراہم کرتا ہے: محترمہ میناکشی لیکھی

Posted On: 25 JUL 2022 9:30PM by PIB Delhi

نیشنل اسکول آف ڈراما نے  آج کرگل جنگ کے شہیدوں کے اعزاز میں نئی دہلی میں واقع نیشنل وار میموریل میں اہم شخصیات اور آرمی کے افسران کے لیے شانتنو بوس کی ہدایت کاری میں ’کرگل ایک شوریہ گاتھا‘ نام کے پلے کی خصوصی پیشکش کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے بطور مہمان خصوصی اپنی موجودگی درج کرائی۔

اس موقع پر محترمہ میناکشی لیکھی نے  کرگل جنگ کے دوران ہمارے فوجیوں کے ذریعے دی گئی عظیم قربانیوں کو یاد کیا اور  ان فوجیوں کی یاد میں نیشنل وار میموریل بنوانے کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  نیشنل وار میموریل میں آج کا یہ جشن ہمیں اپنے قومی ہیرو کا شکریہ ادا کرنے اور ان کی یادوں کا جشن منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے سال کی سیریز کے حصہ کے طور پر منعقد کیا گیا یہ پلے اس لیے مزید اہمیت کا حامل ہو جاتا ہے کہ یہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر تعینات  فوجیوں کے لیے ایک خراج عقیدت ہے، جو ہمیں ایک محفوظ زندگی گزارنے کے لیے رات دن اپنی جانیں قربان کرتے رہتے ہیں۔

کرگل جنگ سال 1999 میں ہوئی تھی۔ سال 99-1998 کی سردیوں میں، جب کرگل میں موجود ہندوستان کی سرحد کی اونچی پہاڑیاں  برف سے ڈھک جاتی ہیں، اور ایک معاہدہ کے تحت، دونوں طرف کے سپاہی ایک دوسرے کی سرحدوں کے اندر کسی قسم کی سرگرمی نہیں کرتے، تب ایسی حالت میں، پاکستانی فوج نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہندوستانی سرحد کے اندر داخل ہو کر، وہاں پر اپنے بیس بنا لیے (یعنی ایک چوکی بنا لی)۔  عسکری نقطہ نظر سے پاکستانی فوج بلند مقام پر تھی۔  مئی 1999 نے  جب اس کا پتہ چلا، تو ہندوستانی سپاہیوں نے اسٹریٹجک طور پر خطرے والی پوزیشن پر رہنے کے باوجود، اپنی جانوں کی قربانی دیتے ہوئے کرگل کی ناقابل رسا چوٹیوں کو دشمن سے واپس چھیننے میں کامیابی حاصل کی،  جو مادر وطن کے لیے صحیح معنوں میں ان کے جذبے اور قوت کا اظہار تھا۔

سامعین کے سامنے پیش کیا جانے والا پلے، کرگل ایک شوریہ گاتھا، ایسے گمنام ہندوستانی سپاہیوں کی شجاعت و بہادری کی داستان ہے جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔  اس پلے کو آصف علی حیدر خان نے لکھا  ہے اور شانتنو بوس اس کے ہدایت کار ہیں۔ اس پیشکش کے علاوہ یہ پلے (ڈراما) 26 اور 27 جولائی کو شام 7.00 بجے این ایس ڈی کے ابھیمنچ آڈیٹوریم میں بھی پیش کیا جائے گا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8128

 


(Release ID: 1844821)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi