وزارتِ تعلیم

این ای پی کے تحت ہنر مندی پر مبنی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے ذریعے کئے گئے اقدامات

Posted On: 25 JUL 2022 6:41PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ’’اسکل انڈیا مشن ( ایس آئی ایم ) ‘‘  کے تحت ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام میں تال میل  پیدا کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ مشن کے تحت، 20 سے زیادہ مرکزی وزارتیں/محکمے ذریعے صنعت کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کے لئے ملک گیر سطح پر اسکولی بچوں سمیت لاکھوں لوگوں کی مہارت کی سطح کو بڑھانے کے لئے ہنر کی ترقی کی اسکیموں/پروگراموں کو  نافذ  کیا جا رہا ہے ۔

قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی 2020 ) میں پیشہ ورانہ تعلیم کو عام تعلیم کے ساتھ مربوط کرنے اور مرکزی دھارے میں لانے پر پیشہ ورانہ تعلیم پر خصوصی زور دیا گیا ہے ، جس سے طلباء کو صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے مختلف ہنر سیکھنے میں مدد ملے گی۔

اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ ( ڈی او ایس ای ایل ) مرکز کی سرپرستی والی  اسکیم - سمگر شکشا کے تحت اسکولی تعلیم کو پیشہ ورانہ بنانے کی اسکیم کو اسکل انڈیا مشن کے مقاصد سے ہم آہنگ کرکے نافذ کررہا ہے۔

اس اسکیم کا مقصد تمام سیکنڈری/سینئر سیکنڈری اسکولوں میں پیشہ ورانہ تعلیم کو عام تعلیم کے ساتھ مربوط کرنا  ؛  طلباء کی ملازمت اور کاروباری صلاحیتوں کو بڑھانا، کام کے ماحول سے آشنائی فراہم کرنا؛ اور طلباء میں کیریئر کے مختلف آپشنز کے بارے میں بیداری پیدا کرنا  ہے تاکہ وہ اپنی اہلیت، قابلیت اور خواہشات کے مطابق انتخاب کر سکیں۔  یہ اسکیم سرکاری اور سرکاری امداد  والے اسکولوں کا احاطہ کرتی ہے ۔

اسکیم کے تحت این ایس کیو ایف پر عمل در آمد کرنے والے کورسوں کی اسکیم کے تحت آنے والے اسکولوں میں 9ویں سے 12ویں جماعت کے طلباء کو پیشکش کی جاتی ہے ۔   سیکنڈی سطح پر یعنی کلاس IX ویں اور X ویں میں، طلباء کو ایک اضافی مضمون کے طور پر پیشہ ورانہ ماڈیولز پیش کئے جاتے ہیں۔ سینئر سیکنڈی سطح پر یعنی کلاس XI ویں اور XII ویں میں ایک لازمی (اختیاری) مضمون کے طور پر پیشہ ورانہ کورسز فراہم کئے جاتے ہیں۔ ووکیشنل کورسز کا انتخاب تصوراتی اوقات، عمر اور تعلیمی قابلیت اور اسکول کے طلباء کے لئے موزوں ہونے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پیشہ ورانہ کورسز کو دوسرے تعلیمی مضامین کے مساوی  حیثیت دی جائے ۔

اس اسکیم کو ملازمت کی اہلیت کے ہنر کا ماڈیول کو پیشہ ورانہ کورسز کا لازمی حصہ بنایا گیا ہے ۔ یہ مواصلاتی صلاحیت ، سیلف مینیجمنٹ کی صلاحیت ، اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی  کا ہنر ، کاروباری ہنر اور گرین اسکلز پر مشتمل ہے۔

اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت ( ایم ایس ڈی ای )  وزارت تعلیم  ( ایم او ای )  کے ساتھ مل کر پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 ( پی ایم کے وی وائی 3.0 )  کے تحت ’ہنر مندی کے مرکز کی پہل ‘ اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ ہنر مندی کے مراکز نوڈل اسکل سینٹرز ہیں ، جن کی شناخت ہنر مندی کی نشوونما اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کی جاتی ہے تاکہ اس کا فائدہ اسکول چھوڑنے والوں اور تعلیم سے باہر ہونے والے طلباء کو پہنچایا جاسکے۔ ہنر مندی کے مراکز کے ذریعے مربوط ہنر مندی کو لاگو کرنے کی سمت ایک قدم کے طور پر یکم جنوری ، 2022 ء سے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔

یہ معلومات  تعلیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ  انا ّپورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 8124



(Release ID: 1844810) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Marathi