جل شکتی وزارت
پانی کو صاف کرنے کی نئی ٹیکنالوجی
Posted On:
25 JUL 2022 5:37PM by PIB Delhi
حالیہ برسوں میں حکومت نے ایسی آبادیوں میں جہاں پینے کے پانی کی کوالٹی متاثر ہےاسے جمع کرنے کے بہت سے اقدامات کئےہیں، جیسا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اطلاع دی ہے کہ پینے کے پانی کے ذرائع میں قابل اجازت حد سے زیادہ کثافت والی بہت سی آبادیوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ سال بہ سال تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
اس تاریخ تک
|
ایسی دیہی آبادیوں کی تعداد، جہاں پینے کے پانی کے وسائل میں کثافت ہے
|
01.04.2018
|
64,743
|
01.04.2019
|
57,539
|
01.04.2020
|
54,637
|
01.04.2021
|
36,054
|
01.04.2022
|
26,279
|
20.07.2022
|
26,126
|
حکومت ہند، ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر جل جیون مشن (جے جے ایم) -ہر گھر جل پر عمل درآمد کر رہی ہے تاکہ 2024 تک ہر دیہی گھر میں پینے کے پانی کی سپلائی نل کے ذریعے فراہم کی جا سکے، جس پر اندازے کے مطابق 3.60 لاکھ کروڑ روپے کا خرچہ آئے گا۔ جے جے ایم کے تحت مالی مدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ گھروں کونل کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کرنے کی اسکیم تیار کرتے ہوئے متاثرہ کوالٹی والی آبادیوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ ریاستیں گھروں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے پانی کی صفائی کی ٹیکنالوجی کے بارےمیں کوئی فیصلہ کر سکتی ہیں۔
ٹیکنالوجی کے حل کے لئے حکومت ہندکے پرنسپل سائنسی مشیر کی صدارت میں ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ وہ مختلف اختراعات کی جانچ کریں اور اپنی طرف سے سفارش پیش کریں۔
یہ جانکاری وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
***
ش ح۔ اس ۔ ک ا
(Release ID: 1844799)