وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت نے ہندوستان کو عالمی سطح پر ایڈونچر ٹورزم کی پسندیدہ جگہ بنانے کے لیے ایک قومی حکمت عملی بنائی ہے: جناب جی کشن ریڈی


وزارت سیاحت نے سودیش درشن اسکیم کی کوسٹل سرکٹ تھیم کے تحت بنیادی ڈھانچے تیار کرنے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 631 کروڑ روپے کی مالی امداد کو منظوری دی ہے

Posted On: 25 JUL 2022 6:09PM by PIB Delhi

وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

وزارت سیاحت نے ایڈونچر ٹورزم کو ایک خاص سیاحتی پروڈکٹ تسلیم کیا ہے، جس میں پانی کے کھیل کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں، تاکہ  ہندوستان کو 365 دنوں کی منزل کے طور پر فروغ دیا جا سکے اور  خصوصی دلچسپی کے ساتھ سیاحوں کو راغب کیا جا سکے۔

ہندوستان کو عالمی سطح پر ایڈونچر ٹورزم کی پسندیدہ منزل بنانے کے لیے، وزارت سیاحت نے  ایک قومی حکمت عملی تیار کی ہے۔ ایڈونچر ٹورزم کو آگے بڑھانے کے لیے حکمت عملی کی دستاویز میں  اس حکمت عملی کے درج ذیل نکات کی نشاندہی کی گئی ہے:

  1. ریاست کی طرف سے تجزیہ، درجہ بندی اور حکمت عملی
  2. ہنرمندی، صلاحیت سازی اور سند کاری
  3. مارکیٹنگ اور پروموشن
  4. ایڈونچر ٹورزم کی حفاظت کے انتظام سے متعلق فریم ورک کی مضبوطی
  5. قومی اور ریاستی سطح پر بچاؤ اور کمیونی کیشن کا گرڈ
  6. منزل اور پروڈکٹ کی تیاری
  7. سرکاری اور ادارہ جاتی فریم ورک

سکریٹری (سیاحت) کی صدارت میں ایڈونچر ٹورزم کا ایک قومی بورڈ قائم کیا گیا ہے، جس میں شناخت شدہ مرکزی وزارتوں/تنظیموں،  ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ اور صنعت کے متعلقین کے نمائندے شامل ہیں۔ اس بورڈ کا مقصد  حکمت عملی کو فعال بنانا اور اسے نافذ کرنا ہے تاکہ  ملک میں درج ذیل کا احاطہ کرتے ہوئے ایڈونچر ٹورزم کو فروغ دیا جا سکے اور اسے آگے بڑھایا جا سکے:

  1. تفصیلی ایکشن پلان اور پوری طرح سے وقف اسکیم کی تشکیل
  2. سندکاری کی اسکیم
  3. حفاظتی رہنما خطوط
  4. صلاحیت سازی، قومی اور عالمی سطح کے بہترین طور طریقوں کو اپنانا
  5. ریاستی پالیسیوں اور درجہ بندی کا تجزیہ
  6. مارکیٹنگ اور پروموشن
  7. منزل اور پروڈکٹ کی تیاری
  8. پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت
  9. ایڈونچر ٹورزم کے لیے مخصوص حکمت عملی
  10. ملک میں ایڈونچر ٹورزم کو آگے بڑھانے کے لیے کوئی اور قدم

مذکورہ بالا کے علاوہ، وزارت سیاحت ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار واٹر اسپورٹس (این آئی ڈبلیو ایس)، گوا کے توسط سے پانی کے کھیل منعقد کرانے والوں کو  ہنرمندی کے مختلف کورسز کے ذریعے ٹریننگ مہیا کرا رہی ہے اور ٹریننگ حاصل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ دیتی ہے۔

اس کے علاوہ،  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی امداد فراہم کرنے کی خاطر، سودیش درشن اسکیم کے تحت کوسٹل سرکٹ کی شناخت ایک تھیم والے سرکٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے کوسٹل سرکٹ تھیم کے تحت مختلف ریاستوں کو فراہم کیے گئے پروجیکٹوں کی تفصیلات نیچے دی گئی ہیں:

(رقم کروڑ میں)

نمبر شمار

ریاست کا نام

منظوری کا سال

پروجیکٹ کا نام

منظور کی گئی رقم

جاری کردہ رقم

  1.  

آندھرا پردیش

(2014-15)

کاکی ناڈا – ہوپ جزیرہ – کورنگا وائلڈ لائف سینکچوری – پسّرلاپڈوی – اڈورو – ایس یانم – کوٹی پلی کی تعمیر و ترقی

67.84

67.84

  1.  

آندھرا پردیش

(2015-16)

نیلور – پُلی کٹ جھیل – اُبّل مڈوگو واٹر فالز – نیلا پٹّو – کوتھا کوڈورو – مائی پاڈو – رام تیرتھم – اسکا پلی کی تعمیر و ترقی

49.55

47.76

  1.  

پڈوچیری

(2015-16)

ڈوبرایاپیٹ – اریکامیڈو– ویرم پٹی نم – چونمبر – نلّ واڈو/نرمبائی – مانا پیٹ – کالا پیٹ – پڈوچیری – یانم کی تعمیر و ترقی

58.44

61.82

  1.  

مغربی بنگال

(2015-16)

 

 

بیچ سرکٹ: اُدے پور- دیگھا- شنکر پور- تاجپور- منڈر مانی- فراسرگنج- بکھلائی- ہینری جزیرہ کی تعمیر و ترقی

67.99

68.31

  1.  

مہاراشٹر

(2015-16)

سندھو درگ کوسٹل سرکٹ – ساگریشور، ترکرلی، وجے درگ (ساحل اور آبی گزرگاہ)، مت بھو کی تعمیر و ترقی

19.06

18.11

  1.  

گوا

 

(2016-17)

سنکیرم-باگا، انجونا-واگاٹور، مورجم-کیری، اگواڈا قلعہ اور اگواڈا جیل کی تعمیر و ترقی

97.65

92.76

  1.  

اوڈیشہ

(2016-17)

گوپال پور، برکول، ستپڈا اور تام پاڑہ کی تعمیر و ترقی

70.82

 

63.56

 

  1.  

انڈمان اور نکوبار جزائر

(2016-17)

لانگ جزیرہ-راس اسمتھ جزیرہ-نیل جزیرہ- ہیولاک جزیرہ- برتانگ جزیرہ- پورٹ بلیئر کی تعمیر و ترقی

27.57

20.89

  1.  

تمل ناڈو

(2016-17)

(چنئی-مملاپورم – رامیشورم – منپاڈو – کنیا کماری) کی تعمیر و ترقی

73.13

69.48

  1.  

گوا

(2017-18)

کوسٹل سرکٹ II: روا ڈی اوروم کریک- ڈونا پاؤلا-کولوا-بینولم کی تعمیر و ترقی

99.35

94.38

 

 

 

میزان

631.4

604.91

 

 

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8107


(Release ID: 1844794) Visitor Counter : 155
Read this release in: English , Hindi