وزارت دفاع

بیرونی ممالک سے خریداری کے لیے بینکاری کی نئی پالیسی

Posted On: 25 JUL 2022 3:23PM by PIB Delhi

 

مالی خدمات کے محکمے کی طرف سے نجی شعبے کے بینکوں کو سرکاری کاروبار کی تقسیم کے آغاز کے سلسلے میں وزارت دفاع نے ایچ ڈی ایف سی بینک، ا ٓئی سی آئی سی آئی بینک اور ایکسس بینک کو لیٹر ا ٓف کریڈٹ(ایل سی) اور ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر(ڈی بی ٹی) کی شکل میں، وزارت کی طرف سے بیرون ملک خریداری کے لیے (ڈی بی ٹی) کاروبار کے لیے  مالی خدمات فراہم کرنے کا کام تفویض کیا ہے۔ ابھی تک، یہ خدمات فراہم کرنے کے لیے مجاز بینکوں کا استعمال کیا جاتا تھا۔ نجی شعبے کے بینکوں کو ایل سی اور ڈی بی ٹی کاروبار کی تقسیم سے، بینکوں کے مابین زیادہ مسابقت اور کارکردگی کی توقع ہے۔

یہ معلومات دفاعی کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں محترمہ گیتا عرف چندر پربھا کو ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8097

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1844754) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Marathi , Malayalam