وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری

Posted On: 25 JUL 2022 3:22PM by PIB Delhi

 

حکومت نے پریس نوٹ نمبر 4(2020 سیریز) مورخہ 17 ستمبر 2020 کے ذریعے ، خود کار طریقے کے تحت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو 74 فیصد تک اور سرکاری راستے سے 100 فیصد تک کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد اس کے نتیجے میں جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ نظر ثانی شدہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری  نوٹیفکیشن کے بعد سے ، مئی 2022 تک مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایے کی آمد تقریباً 494 کروڑ روپئے ہے۔ دفاعی پیداوار کے محکمے (ڈی ڈی پی) نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے متعدد پالیسی اصلاحات کی ہیں:

· دفاعی مینوفیکچرنگ کے لیے سرمایہ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو راغب کرنے کی غرض سے ، آفسیٹ پالیسی میں اعلی ملٹی پلائرز تفویض کئے گئے ہیں۔

· غیر ملکی اصلی آلات کے مینوفیکچررز (ایف او ای ایمز) کے ساتھ مخصوص مشاورت باقاعدگی کے ساتھ کی جاتی ہے۔

· دو دفاعی راہداریاں قائم کی گئی ہیں جن میں سے ایک تمل ناڈو اور دودسری اترپردیش میں ہے جو  کوریڈور میں ایف او ای ایمز سمیت صنعتوں کو پلگ اینڈ پلے کی معاونت فراہم کرتی ہے۔ دو ریاستی حکومتوں کی جانب سے مطلع کردہ ایرو اسپیس اور دفاعی پالیسی کے تحت ، سرمایہ کاری، روزگار  اور پروجیکٹ کے مقام کی بنیاد پر سرمایہ کاروں کو حسب ضرورت مراعاتی پیکیج فراہم کئے جاتے ہیں جن میں فروخت پر جی ایس ٹی کی بنیاد پر رقوم کی واپسی، زمین کے الاٹمنٹ پر  اسٹامپ ڈیوٹی کی رعایت، بجلی کے ٹیکس میں رعایت، زیر تربیت کارکنوں کے لیے آموزشی مراعات اور کیپٹل سبسڈی شامل ہوسکتی ہے۔

· بیرون ملک ہندوستانی مشنوں اور صنعتی ایسوسی ایشنوں کے ذریعےوزارت دفاع (ایم او ڈی) کی ڈی ڈی پی کی سرپرستی کے تحت  دوستانہ غیر ملکی ممالک (ایف ایف سیز) کے ساتھ ویبینار منعقد کئے جاتے ہیں جن میں ہندوستانی دفاعی صنعتوں کی فعال شرکت ہوتی ہے۔ ابھی تک 27 ایف ایف سیز کے ساتھ ویبینار منعقد کئے جاچکے ہیں۔

· دفاعی سرمایہ کاری کے سیل کو تمام ضروری معلومات فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے جس میں سرمایہ کاری کے مواقع، طریقہ کار اور شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے ضابطہ جاتی تقاضوں سے متعلق سوالات کے جوابات شامل ہیں۔ سیل کی جانب سے ابھی تک 1445 سوالات کو حل کیا جاچکا ہے۔

یہ معلومات دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب کے آر سریش ریڈی کو ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8096

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(Release ID: 1844750) Visitor Counter : 206


Read this release in: English , Marathi