بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی طرف سے ایم ایس ایم ای کے لیے شروع کی گئی اسکیم

Posted On: 25 JUL 2022 3:02PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر مملکت، جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے  راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

حکومت نے عالمی بینک کی مدد سے سنٹرل سیکٹر کی اسکیم شروع کی ہے جس کا نام  ہے، ایم ایس ایم ای کی کارکردگی کو بہتر کرنا اور اسے تیز رفتار بنانا (آر اے ایم پی)۔  اس اسکیم کا مقصد  مرکز اور ریاستوں کی سطح پر  اداروں اور نظام حکومت کو مضبوط کرنا،  مرکز اور ریاستوں کے درمیان موجود تعلقات اور شراکت داری میں بہتری لانا اور  بازار و کریڈٹ تک ایم ایس ایم کی رسائی کو بہتر کرنا، ٹیکنالوجی کا اپ گریڈیشن اور  تاخیر سے ہونے والی ادائیگی اور ایم ایس ایم کی کو سبز بنانے  سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔

آر اے ایم پی پروگرام کو اگلے پانچ سالوں کے دوران نافذ کیا جائے گا۔  اس اسکیم کے لیے کل 6062.45 کروڑ روپے یا 808 ملین امریکی ڈالر کا بجٹ طے کیا گیا ہے، جس میں سے 3750 کروڑ روپے یا 500 ملین امریکی ڈالر عالمی بینک بطور قرض فراہم کرے گا، جب کہ بقیہ 2312.45 کروڑ روپے یا 308 امریکی ڈالر کی فنڈنگ حکومت ہند (جی او آئی) کے ذریعے کی جائے گی۔

آر اے ایم پی پروگرام کے ذریعے  ایم ایس ایم ای کی بازار، ٹیکنالوجی اور کریڈٹ تک رسائی میں اضافہ،  مزید ایم ایس ایم ای سے رابطے کو بڑھانے،  سروس سیکٹر کی شمولیت، جنسی اور  سبز بنانے سے متعلق پہل وغیرہ کا مقصد ایم ایس ایم ای سیکٹر کی کارکردگی کو بڑھانا ہے، تاکہ روزگار کے مزید مواقع پیدا ہو سکیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8091


(Release ID: 1844637) Visitor Counter : 234


Read this release in: English , Tamil