کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مریضوں کے لئے سستے طبی آلات

Posted On: 22 JUL 2022 3:14PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت کام کرنے والی  نیشنل ہیلتھ اتھارٹی  (این ایچ اے) کوآیوش بھارت پردھان منتری – جنگ آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم -  جے اے وائی) کے نفاذ کی  ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت   27  اسپیشلٹیز  میں  1949 علاجوں  کے لئے دوسرے اور تیسرے درجے کی  طبی  دیکھ ریکھ کے واسطے   اسپتال میں بھرتی  ہونے کے لئے ہر ایک اہل  استفادہ کنندہ خاندان کو  5  لاکھ روپے کا سالانہ  ہیلتھ کوور  فراہم کیا جائے گا۔ آیوشمان  بھارت  پی ایم – جے اے وائی  کے تحت  علاج کے پیکجز میں  کچھ طریقہ کار کے لئے  اِمپلانٹ کی قیمت شامل ہوتی ہے۔

فارما سیوٹیکلز کے محکمے کے تحت  کام کرنے والی نیشنل فارما سیوٹیکلز پرائسنگ اتھارٹی ( این پی پی اے) نے  ڈرگس (پرائسنگ کنٹرول) آرڈر، 2013  کے ضابطوں کے مطابق  بیئر میٹل اسٹینٹس اور  ڈرگ الیوٹنگ اسٹینٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت  13  فروری 2017  کو  بیئر میٹل اسٹینٹس کے لئے  7260  روپے  اور  ڈرگ الیوٹنگ اسٹینٹس ( بی وی ایس /  بائیو ڈگریڈیبل سمیت)  29600  روپے مقرر  کی تھی۔ ترمیم شدہ  ڈبلیو ٹی آئی کی بنیاد پر  30  مارچ  2022  سے  دل سے متعلق اسٹینٹس کی موجودہ زیادہ سے زیادہ  قیمت  درج ذیل ہے:

نمبر شمار

 قسم

 زیادہ سے زیادہ قیمت

1

بیئر میٹل اسٹینٹس (بی ایم ایس)

روپے 9,373.03

2

ڈرگ الیوٹنگ اسٹینٹس (ڈی ای ایس)، میٹلک ڈی ای ایس اور  بائیو ریزارب ایبل وسکیولر اسکیفولڈ (بی وی ایس) /  بائیو  ڈگریڈیبل اسٹینٹس سمیت

روپے 34,128.13

اسپتال  مریضوں سے  این پی پی اے کے ذریعہ مقررہ  زیادہ سے زیادہ قیمت سے زیادہ  قیمت وصول نہیں کرسکتے۔ اس کے علاوہ  دستیابی کی سہولت فراہم کرانے اور سستے ہونے کو یقینی بنانے کے لئے این پی  پی اے نے  نوٹیفکیشن بتاریخ  13  جولائی  2021  کے ذریعہ  طبی  آلات  مثلاً  پلس آکسیمیٹر، گلوکومیٹر، بی پی مانیٹر، نیبولائزر اور ڈیجیٹل تھرما میٹر کے لئے  زیادہ سے زیادہ قیمت اور  تجارتی  منافع مقرر  کیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ فراہم کرائی گئی اطلاع کے مطابق 21  جولائی 2022  کو  3.63 کروڑ  سے زیادہ  اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کو  آیوشمان بھارت پی ایم – جے اے وائی  کے تحت  42880  کروڑ روپے  سے زیادہ  کا اعلاج  فراہم کرایا گیا۔ مالی سال 20-2019  سے  مالی  سال 22-2021  تک کے گزشتہ تین مالی  برسوں میں  اسپتالوں میں داخلوں کی تعداد درج ذیل ہے:

مالی سال

اسپتال میں منظور شدہ داخلوں کی تعداد ( لاکھوں میں)

2019-20

80.33

2020-21

80.71

2021-22*

144.88

*نوٹ: - مالی سال 22-2021  کے لئے  راجستھان اور تلنگانہ سے متعلق اسپتال میں داخلوں کے اعداد  وشمار  براہ راست  متعلقہ  ریاست  کی  صحت ایجنسیوں سے حاصل کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ دل سے  متعلق اسٹیٹنس یا  امپلانٹ  کے استعمال والے منظورہ شدہ  اسپتال میں داخلوں کی تعداد  مالی سال  20-2019  سے   مالی سال 22-2021  تک کے  گزشتہ  تین مالی برسوں کے درمیان درج ذیل رہی۔

مالی سال

اسپتال میں منظور شدہ داخلوں کی تعداد ( لاکھوں میں)

2019-20

1.28

2020-21

1.04

2021-22

1.63

دستیاب ریکارڈ کے مطابق  کیمیکلس اور فرٹیلائزرس  کی وزارت کے تحت کام کرنے والے  فارما سیوٹیکلز کے محکمے  کے سامنے  ایسی کوئی تجویز / شکایت پیش  نہیں کی گئی  ہے۔

یہ اطلاع  آج لوک سبھا میں  کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے  ایک تحریری  جواب میں فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا  گ- ق ر)

U-8072


(Release ID: 1844523)
Read this release in: English , Marathi