عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی انتظامی ٹربیونل کی چیرمین محترمہ منجولا داس نے مرکزی انتظامی ٹربیونل کے گوہاٹی بنچ کے کورٹ مع آفس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 24 JUL 2022 8:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 24 جولائی      مرکزی انتظامی ٹربیونل کی چیرمین محترمہ منجولا داس نے آج گوہاٹی میں مرکزی انتظامی ٹربیونل کے گوہاٹی بنچ کے  کورٹ مع آفس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

گوہاٹی ہائی کورٹ کے دونوں موجودہ جج جناب این کوتیشور سنگھ اور جناب کے آر سوراناکے ہمراہ گوہاٹی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس بی کے شرما اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں حکومت ہند اور حکومت آسام کے سینئر افسران اور مختلف معززین نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XPSL.jpg

مرکزی انتظامی ٹربیونل، گوہاٹی بنچ نہ صرف ہندوستان کی تمام 7 (سات) شمال مشرقی ریاستوں - آسام، میگھالیہ، منی پور، میزورم، تریپورہ، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش میں تعینات مرکزی حکومت کے شہری ملازمین بلکہ اس علاقے میں تعینات مطلع شدہ تنظیموں کے ملازمین کے سروس معاملوں کا بھی تصفیہ کرتا ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے، گوہاٹی بنچ راج گڑھ روڈ، بھانگا گڑھ میں کرائے کی عمارت  میں کام کر رہی ہے جو اس وقت خستہ حال ہے اور یہاں بینچ کے مناسب کام کاج کے لیے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ لہذا، شراکت داروں کی طرف سے ہمیشہ یہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ بینچ کا اپنا دفترمع کورٹ کمپلیکس ہو جس میں کافی جگہ ہو اور دیگر جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہو۔  اس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے ساتھ مستقبل قریب میں یہ مطالبہ پورا ہوجائے گا۔ یکم اگست2021 کو محترمہ منجولا داس نے  مرکزی انتظامی ٹریبونل کے چیئرمین کے طور پر چارج سنبھالنے کے بعد، مناسب اراضی کی منتقلی کا معاملہ آسام کی حکومت کے ساتھ آسام کے وزیر اعلیٰ کی سطح تک بھرپور طریقے سے اٹھایا اور ان کی مداخلت کی وجہ سے بہت کم وقت میں پلاٹ منتقل ہو گیا۔ بطور چیئرمین محترمہ منجولا داس نے خصوصی طور پر آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما، محکمہ محصولات کے افسران اور اس سلسلے میں کامروپ (میٹرو) کے ڈی سی جناب  پالو گوپال جھا اور ان کی ماہر ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین نے عدالت مع دفتر کی عمارت کی تعمیر کے لیے ضروری فنڈز کے فوری اجراء کے لیے وزیر اعظم ہند اور عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اپنی تقریر میں، چیئرمین نے سی پی ڈبلیو ڈی، آسام پولیس اور قانونی برادری کے اراکین کے ساتھ ساتھ ٹریبونل کے افسران کا تنظیم میں اہم شراکت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ معزز چیئرمین نے سی اے ٹی بار ایسوسی ایشن، گوہاٹی بنچ کو امداد کے طور پر ایک  لاکھ روپے بھی دیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SQAR.jpg

گوہاٹی ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس این کوتیشور سنگھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کہا کہ عدلیہ جمہوریت کے اہم اعضاء میں سے ایک ہے اور آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت کھوکھلی ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ محترمہ منجولا داس کے چیئرمین شپ میں کیٹ (سی اے ٹی) کی اپنی عمارت کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئی عمارت میں شراکت داروں کے لیے تمام سہولیات موجود ہوں گی۔

گوہائی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جناب جسٹس بی کے شرمانے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیٹ کے ساتھ اپنی دیرینہ وابستگی کو یاد کیا اور کیٹ میں پریکٹس کے لیے سروس معاملات میں قواعد و ضوابط کے خصوصی معلومات کی ضرورت پر زور دیا جو کہ ہائی کورٹ میں عام نہیں ہے۔
اس موقع پر گوہاٹی ہائی کورٹ کے جج  جناب جسٹس کے آر سورانا نے بھی خطاب کیا۔

اس تقریب کا آغاز بیہو رقص کے ساتھ آسامی ثقافت کی تصویر کشی، دلیپ ہیرا کے ذریعہ کلاسیکی بانسری کی دھن  کے ذریعہ  کیا گیا اور اس کا اختتام سی اے ٹی کی چیئرمین، گوہاٹی ہائی کورٹ کے ججوں اور دیگر معززین کے ذریعہ "بھومی پوجن" کے ساتھ ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (24.07.2022)

8090

 


(Release ID: 1844493) Visitor Counter : 148


Read this release in: Hindi , English