وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش مارک سرٹیفکیشن اسکیم

Posted On: 22 JUL 2022 3:11PM by PIB Delhi

آیوش مارک سرٹیفکیشن اسکیم کو معیار کی ہندوستانی کونسل (کیو سی آئی) کے ذریعے سن 2009 سے چلایا جاتا ہے۔ اس اسکیم کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

· یہ اے ایس یو اور ایچ مصنوعات کے لیے ایک رضاکارانہ سرٹیفکیشن کی ا سکیم ہے جو دو سطحی ہے: آیوش اسٹینڈرڈ مارک اور آیوش پریمیم مارک۔

· آیوش اسٹینڈرڈ مارک ، ادویہ اور کاسمیٹک کے ضابطے 1945 کے مطابق، آیورویدک، سدھا اور یونانی دوائیوں کے لیے گڈمینوفیکچرنگ پریکٹس (جی ایم پی) پر مبنی ہے۔ آیوش پریمیم مارک، صحت کی عالمی تنظیم جی ایم پی گائیڈ لائنس پر مبنی ہے جس کے تحت جڑی بوٹیوں کی ادویات کا احاطہ ہوتا ہے۔

· کسی بھی صنعتکار کے لیے ، آیوش مارک سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے اہل ہونے کے لیے ، اندرون ملک ضوابط کی تعمیل ایک شرط ہے۔مصنوعات، متعلقہ ریاستی حکومت کی لائسنس جاری کرنے کی اتھارٹی کی طرف سے دی گئی ضابطہ جاتی منظوری کے بعد تصدیق شدہ ہیں۔

· اسکیم کی دیگر تفصیلات درج ذیل دیئے گئے لنک سے حاصل کی جاسکتی ہیں:

https://qcin.org/voluntary-certification-scheme-for-ayush-products.

یہ معلومات  آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8050

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1844392) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Gujarati