مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت نیٹ کے تحت فائبر کیبل کے معائنہ کا طریقہ کار

Posted On: 22 JUL 2022 1:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 22 جولائی      بھارت نیٹ مرحلہ-I کے تحت، 24 کور آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ مرحلہ -II میں، 48 اور اس سے اوپر کی بنیادی او ایف سی کو زیر زمین او ایف سی بچھانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ مزید، 24 اور اس سے اوپر کی کور آل ڈائی الیکٹرک سیلف سپورٹنگ (اے ڈی ایس ایس) کیبل بھارت نیٹ مرحلہ -II کے تحت فضائی او ایف سی کے معاملے میں استعمال کی گئی ہے۔ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر، معیار کی پابندی کو جانچنے کے لیے قبولیت کی جانچ کی جاتی ہے۔

ہندوستان کے کمپٹرولر اورآڈیٹرجنرل کی مسودہ رپورٹ میں مشاہدات کی بنیاد پر، بھارت نیٹ پر معیار اور کارکردگی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں، جو درج ذیل ہیں:

  • پیشہ ور ایجنسیوں کے ذریعہ بھارت نیٹ مرحلہ-I کے لیے سروس سطح کے معاہدے پر مبنی آپریشن اور انتظامات (او اینڈ ایم) بھارت سنچار نگم لمیٹڈ کو سونپا گیا ہے۔
  • بھارت نیٹ مرحلہ -II کے تحت، او ایف سی  کو براہ راست بلاک سے گرام پنچایت (جی پی) تک بچھایا گیا ہے۔
  • بھارت نیٹ مرحلہ -II کے تحت، عمل آوری کرنے والی ایجنسیوں کو کام مکمل کرنے/کمیشن کرنے کے بعد نیٹ ورک کے آپریشن اور انتظامات کو انجام دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
  • دیہی علاقوں میں براڈ بینڈ خدمات فراہم کرنے کے لیے ریونیو شیئرنگ معاہدوں کے تحت بھارت نیٹ نیٹ ورک ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں/انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو دیا جا رہا ہے۔

16 ریاستوں میں پی پی پی ماڈل کے تحت بھارت نیٹ کے نفاذ کے لیے 20.07.2021 کو عالمی بولیاں طلب کی گئیں اور 27.01.2022 کو کھولی گئیں۔ تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

بھارت نیٹ کا مرحلہ-I تین مرکزی پبلک سیکٹر کمپنیوں یعنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل)،  پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(پی جی سی آئی ایل)اور ریل ٹیل کارپوریشن انڈیا لمیٹڈ (آر سی آئی ایل) کے ذریعہ نافذ کیا گیا ہے۔ بھارت نیٹ کا مرحلہ- II پنجاب اور بہار کے علاوہ بی ایس این ایل اور ریاستی عمل آوری ایجنسیوں کے ذریعہ نافذ العمل ہے جہاں پرائیویٹ سیکٹر ماڈل کے تحت مرحلہ II نافذ کیا گیا تھا۔ پنجاب میں، ایچ ایف سی ایل اور وندھیا ٹیلی لنکس لمیٹڈ(وی ٹی ایل)نے 4,713 گرام پنچایتوں(جی پی) کے لیے خدمات تیار کی ہے جبکہ بہار میں وی ٹی ایل اورپولی کیب نے 2,669 گرام پنچایتوں کے لیے خدمات تیار کی ہے۔ مزید برآں، بھارت نیٹ پروجیکٹ کے لیے کام کرنے والی ایجنسی، بھارت براڈ بینڈ نیٹ ورک لمیٹڈ(بی بی این ایل)نے ملک میں بھارت نیٹ مرحلہ -1 نیٹ ورک کو استعمال کرنے کے لیے سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ تقریباً 100 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ بی ایس این ایل نے بھارت نیٹ کے استعمال کے لیے اب تک 700 سے زیادہ فرنچائزز کواپنے ساتھ لیا ہے۔

وزیر مملکت برائے مواصلات جناب دیو سنگھ چوہان نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاعات فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

8020



(Release ID: 1844318) Visitor Counter : 91


Read this release in: English