وزارت آیوش

جناب سربانند سونووال نے بچوں کے لیے ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید میں بال رکشا موبائل ایپ لانچ کی

Posted On: 23 JUL 2022 8:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 جولائی 2022:

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) میں بچوں کے لیے ایک ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ انھوں نے بال رکشا موبائل ایپ بھی لانچ کی جس کا مقصد والدین کے درمیان آیوروید طریقی علاج کے ذریعے بچوں کی احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ یہ ایپ والدین سے ان کے بچوں کی صحت اور قوت مدافعت پر کٹ کے اثرات کے بارے میں رائے بھی اکٹھا کرے گی۔

جناب سونووال نے آنجہانی ڈاکٹر سنجے گپتا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جو 2020 میں کوویڈ سے جان بحق ہونے سے قبل اے آئی آئی اے کے شلیا تنتر ڈیپارٹمنٹ میں ایچ او ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ وزیر موصوف نے انسٹی ٹیوٹ میں طلبہ سے بھی خطاب کیا اور انھیں تحریک دی کہ آیوروید نے اب عالمی قبولیت کیسے حاصل کی ہے اور آیوروید کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے اس کا کیا مطلب ہے۔

ڈائریکٹر، اے آئی آئی اے ڈی آر. تنوجا منوج نیساری نے فیکلٹی ممبران کے ساتھ جناب سونووال کی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر یوپی کے ملیح آباد سے ایم ایل اے محترمہ جے دیوی کوشل بھی موجود تھیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ میں شجرکاری مہم کے لیے اپنے ساتھ کچھ پودے لے کر آئیں۔ جناب سونووال نے محترمہ کوشل اور ڈاکٹر نیساری کے ساتھ مل کر باغ میں پودے لگائے اور انسٹی ٹیوٹ کا دورہ بھی کیا۔

آیوش کی وزارت کے تحت ایک خود مختار تنظیم آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کا مقصد آیوروید کی روایتی حکمت اور جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں 12 خصوصی محکمے، 30 او پی ڈی یونٹ جدید ترین بین شعبہ جاتی تحقیقی لیبارٹریاں ہیں اور آیوروید میں عالمی فروغ اور تحقیق کے لیے ایک بین الاقوامی تعاون مرکز ہے۔ آیوروید طب اور صحت سائنس کا سب سے پرانا نظام ہے جو 3000 سال سے زیادہ پرانا ہے۔ کوویڈ کے زمانے میں اے آئی آئی اے نے کوویڈ ہیلتھ کیئر سینٹر میں مریضوں کا علاج کرکے 'ہمدردی کے ساتھ نگہداشت' کے اپنے مشن کے مطابق اہم کردار ادا کیا۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 8038

 



(Release ID: 1844314) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi