کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دواؤں کی قیمتیں

Posted On: 22 JUL 2022 3:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:22؍جولائی2022:

کیمیکل  اور فرٹیلائزر کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ قومی دوا قیمت تعین پالیسی 2012(این پی پی پی، 2012)اور ضروری اشیاء قانون 1955کے التزامات کے عمل میں حکومت نے دوا (قیمت کنٹرول)2013(ڈی پی سی او-2013)کو نوٹیفائی کیا ہے۔ نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) فارماسیوٹکل محکمے کا ایک مہلک دفتر ڈی پی سی او 2013 کی پہلی فہرست میں درج تمام مقررہ فارمولیشن کی زیادہ سے زیادہ قیمت طے کرتا ہے۔نوٹیفائیڈ دواؤں کے تمام مینوفیکچررز کو اپنی درج فہرست دواؤں کوسیلنگ قیمت (پلس نافذ اشیاء وخدمات ٹیکس) این پی پی اے کے ذریعے مقرر شدہ زیادہ سے زیادہ قیمت کے اندر فروخت کرنا ہوتا ہے۔ یہ درج فہرست فارمولیشن کے موجودہ مینوفیکچررز کے لئے ڈی پی سی او 2013 کے تحت نئی دواؤں کی خوردہ قیمت بھی طے کرتا ہے۔غیر درج فہرست فارمولیشن کے سلسلے میں ایک مینوفیکچررز اپنی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آر پی)کو طے کرنے کے لئے آزاد ہے، لیکن اسے پچھلے 12مہینوں کے دوران قیمت سے 10فیصد سے زیادہ نہیں بڑھا سکتا ۔

این پی پی اے کے ذریعے قیمت کنٹرول ؍ضابطہ کے تحت لائے گئے طبی آلات سمیت دواؤں کی تفصیل درج ذیل ہے:

  1. این ایل ای ایم 2015 کے تحت مختلف طبی زمروں میں 890 درج فہرست فارمولیشن کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں این پی پی اے کے ذریعے طے کی گئی ہے۔
  2. ڈی پی سی او 2013 کے تحت 2023نئی دواؤں کی خوردہ قیمتیں طے کردی گئی ہیں۔
  3. 106 غیر درج فہرست دوا فارمولیشن کے ایم آر پی،جس میں 22 شوگر اور84 کارڈیوویسکولر دوائیں شامل ہیں۔
  4. ڈی پی سی او 2013 کے پیرا19 کے تحت ہڈی روگ ، گھٹنوں کے تبادلے کی ایم آر پی طے۔
  5. کاروبار مارجن سے مزین نظریے کے تحت پائلٹ کی شکل میں 42  چنندہ کینسر کی روک تھام والی دواؤں کی غیر درج فہرست تعداد کا کاروباری مارجن مقرر۔
  6. کاروبار مارجن سے مزین نظریے کے تحت آکسیجن کنسنٹریٹرز ، پلس آکسیمیٹر ، بلڈ پریشر مانیٹرنگ مشین، نیبولائزر، ڈیجیٹل تھرمایٹر اور گلوکومیٹر کی قیمت کو ضابطے میں لایاگیا۔

صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے نوٹیفائیڈ ضروری دواؤں کی قومی فہرست (این ایل ای ایم)میں مختلف طبی زمروں کے تحت آنے والی ضروری دوائیں شامل ہیں۔ اِن دواؤں کو ڈی پی سی او 2013کی  پہلی فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی ایم آر پی  ، این پی پی اے کے ذریعے ڈی پی سی او 2013 کے التزامات کے مطابق طے کی گئی ہے۔ این پی پی اے کے ذریعے مقرر شدہ مختلف مارمولیشن کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں اور خوردہ قیمتوں کی تفصیل اس کی ویب سائٹ nppaindia.nic.in.  پر دستیاب ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8025)


(Release ID: 1844285) Visitor Counter : 119
Read this release in: Bengali , English