امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال 2021-22 میں صارفین کمیشنوں میں 145956 شکایات موصول ہوئیں، 99903 شکایتوں کا ازالہ کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 JUL 2022 5:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 22 جولائی      امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ 3 سالوں میں ملک بھر میں صارفین کمیشنوں میں دائر کردہ صارفین کے مقدمات کی تفصیلات ضمیمہ میں مذکورہ ہے۔

صارفین تحفظ ایکٹ، 2019 کے سیکشن 38(7) میں مذکور ہے کہ ہر شکایت کو جلد سے جلد نمٹایا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ فریق مخالف کی طرف سے نوٹس موصول ہونے کی تاریخ سے تین ماہ کے اندر شکایت کا ازالہ کیا جائے اگر اجناس کے تجزیہ یا جانچ کی ضرورت نہیں  ہے اور  اگر اشیاء کے تجزیہ یا جانچ کی ضرورت ہو تو پانچ ماہ کے اندر اس کا ازالہ کیا جائے ۔

صارفین تحفظ ایکٹ، 2019 نے 33 سال پرانے صارفین تحفظ ایکٹ، 1986 کی جگہ لے لی ہے اور اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ صارفین تحفظ ایکٹ، 2019 کی نمایاں خصوصیات میں  گمراہ کن اشتہارات اور صارفین کو متاثر کرنے والے غیر منصفانہ تجارتی عمل کو کنٹرول کرنا ، صارفین کمیشنوں میں فیصلہ سازی کے عمل کو آسان بنانا جیسےصارفین کمیشنوں کے مالیاتی دائرہ اختیار پر نظر ثانی کرنا ، لین دین کی جگہ سے قطع نظر صارف کے کام/رہائش کی جگہ پر صارفین کمیشنوں میں شکایت درج کرانا، ، ای فائلنگ؛ شکایات کی قابل قبولیت  اگر دائر کرنے کے 21 دنوں کے اندر قابل قبولیت کا فیصلہ نہیں کیا جاتا ہے؛ مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے ثالثی؛ مصنوعات کی فراہمی کے لیے مرکزی صارفین تحفظ اتھاریٹی کا  قیام  شامل ہیں۔

مذکورہ ایکٹ کے تحت صارفین تحفظ(صارفین کے تنازعات کے ازالے کے کمیشن) قوانین ، 2020 میں مذکور ہے  کہ صارفین کے تنازعات کے ازالے کے ضلعی کمیشن میں ایسے مقدمات کے اندراج کے لیے کسی فیس کی ضرورت نہیں ہے جس میں سامان یا خدمات کی قیمت 5 لاکھ تک زیر غور ہے۔

صارفین تحفظ ایکٹ، 2019 کے تحت قوانین کے حوالے سے  ای کامرس اور براہ راست فروخت کے شعبوں کو بھی مرکزی حکومت نے مطلع کیا ہے۔  صارفین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے قائم مرکزی صارفین تحفظ اتھاریٹی 24.07.2020 سے کام کر رہی ہے۔ مزید برآں، مرکزی صارفین تحفظ اتھارٹی نے گمراہ کن اشتہارات کی روک تھام اور گمراہ کن اشتہارات ، 2022 کی توثیق کے ساتھ ساتھ گمراہ کن اشتہارات کو روکنے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے رہنما خطوط  جاری کیے ہیں۔

 

ضمیمہ

گزشتہ تین سالوں کے دوران صارفین کمیشن میں موصول ہونے والی شکایات

 

 

صارفین کمیشن

2019-2020

2020-21

2021-22

دائر کیا گیا

ازالہ کیا گیا*

دائر کیا گیا

ازالہ کیا گیا*

دائر کیا گیا

ازالہ کیا گیا*

صارفین کے تنازعات کے ازالے کےلیے ضلعی کمیشن

136885

101754

114632

46117

129956

79752

صارفین کے تنازعات کے ازالے کے لیے ریاستی کمیشن

8642

20172

9335

9706

13640

17827

صارفین کے تنازعات کے ازالے کے لیے قومی کمیشن

7512

6866

2338

1745

2360

2324

کل

173039

128792

126305

57568

145956

99903

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*پرانے زیر التوا تنازعات کا ازالہ بھی شامل ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

8019

 

 

 

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 1844280) وزیٹر کاؤنٹر : 165
یہ ریلیز پڑھیں: English