قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت نے  درج فہرست  قبیلہ کے ممبران پارلیمنٹ اور قبائلی پدم ایوارڈ یافتگان کو اعزاز سے نوازا


وزیر اعظم کا  ہر ایک کے لیے ایک بھارت شریشٹھ بھارت اور سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس کا پیغام ہمارے امرت کال کے سفر کے ذریعے قبائلی لوگوں کے خوابوں، امیدوں اور خواہشوں کو پورا کرے گا

Posted On: 23 JUL 2022 5:55PM by PIB Delhi

 

محترمہ دروپدی مرمو کی تاریخی جیت اور ان کے ہندوستان کے 15ویں صدر بننے کا جشن مناتے ہوئے قبائلی امور کی وزارت نے آج نئی دہلی کے نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ملک بھر کے قبائلی پدم ایوارڈ یافتگان اور درج فہرست قبیلہ سے تعلق رکھنے والے ممبران پارلیمنٹ کی ضیافت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FTFE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025EG1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00451H0.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JETA.jpg

وزارت نے  قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے بیش قیمتی تعاون دینے  والے، درج فہرست قبیلہ سے تعلق رکھنے والے پدم ایوارڈ یافتگان کی اعزازیہ تقریب منعقد کی۔ اس کے علاوہ، نیشنل ٹرائبل انسٹی ٹیوٹ میں پدم ایوارڈ یافتگان کے ساتھ ایک اوپن ہاؤس خصوصی بات چیت بھی منعقد کی گئی تھی۔

قبائلی امور کے مرکزی امور، جناب ارجن منڈا؛  قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ؛ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب جان برلا،  اسٹیل کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت پھگن سنگھ کولستے، قبائلی امور کے عہدیدار، ڈی جی این ٹی آر آئی اور دیگر اہم شخصیات اس خصوصی موقع پر موجود تھیں۔

اس موقع پر موجود پدم ایوارڈ یافتگان نے اپنے بیش قیمتی تجربات اور جدوجہد کے اپنے سفر کے بارے میں لوگوں کو بتایا۔

اس موقع پر قبائلی امور کے مرکزی وزیر، جناب ارجن منڈا نے کہا کہ آج پدم ایوارڈ یافتگان سے ان کی زندگی کے سفر کے بارے میں سننا ایک بڑا تجربہ رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پدم ایوارڈ یافتگان اور ان کا سفر اور ان کی حصولیابیاں ہر ایک کے لیے حوصلے کا ذریعہ ہیں۔  انہوں نے معاشرہ کے لیے کافی کچھ کیا ہے۔  جناب ارجن منڈا نے کہا کہ جن لوگوں نے زمین پر تبدیلی پیدا کی ہے ہمیں ان کی عزت افزائی ضرور کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہمیں قبائلی عوام اور قبائلی معاشرہ کی زندگیوں کو  India@75 سے India@100 تک لے جانے کے لیے ان ایوارڈ یافتگان سے سبق لینا چاہیے۔ وزیر موصف نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہر ایک کے لیے ایک بھارت شریشٹھ بھارت اور سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس کا پیغام دیا ہے، جو ہمارے امرت کال کے سفر کے ذریعے قبائلی عوام کے خوابوں، امیدوں اور خواہشوں کو پورا کرے گا۔

قبائلی امور کے مرکزی امور نے  وزارت کی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں قبائلی ممبران پارلیمنٹ اور وزارت کے عہدیداروں کے ساتھ ایک تجزیاتی میٹنگ کی صدارت بھی کی۔

بات چیت کے دوران  قبائلی کاز کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے اثرات اور ان کی مجموعی ترقی پر خاص توجہ مرکوز کی گئی اور ان پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔

یہ پروگرام ہندوستان کی قبائلی برادریوں کے لیے تعاون، اشتراک اور ترقی کو مضبوط کرنے کا ایک اور سنگ میل ہے اور یہ ہندوستان میں برابری اور اتحاد کے طویل مدتی رشتے کو مزید مضبوط بنائے گا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 8027

 



(Release ID: 1844276) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil