ارضیاتی سائنس کی وزارت
انڈین مرچنٹس چیمبر (آئی ایم سی) کے صدر نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی، ارضیاتی سائنسز کی وزارت کی جانب سے شروع کی گئی 75 روزہ ساحلی صفائی مہم کے ایک حصے کے طور پر ممبئی کے سمندری ساحل کی صفائی کے لیے تعاون پیش کیا
Posted On:
23 JUL 2022 4:57PM by PIB Delhi
انڈین مرچنٹس چیمبر (آئی ایم سی) کے صدر اننت سنگھانیا، جو جے کے انٹرپرائزز کے سی ای او بھی ہیں، نے آج سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور اس سال 5 جولائی سے وزارت ارضیاتی سائنسز کی جانب سے شروع کی گئی 75 روزہ ساحلی صفائی مہم کے ایک حصے کے طور پر ممبئی کے سمندری ساحل کی صفائی کے لیے تعاون پیش کیا۔
جناب سنگھانیا، جو آئی ایم سی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ تھے، نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اس مہم میں شامل ہونے کا عہد کیا بلکہ ’’کوئن نکلیس‘‘ ،جو کہ مشہور نام ہے جس سے میرین ڈرائیو بیچ کوجانا جاتا ہے، کی بحالی اور زیبائش کے لیے اپنے وسائل کو متحرک کرنے کا بھی وعدہ کیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی ایم سی کی طویل روایت کو یاد کیا جو بھارت کے سب سےقدیم بزنس چیمبرز میں سے ایک ہے اور جس کو ایک وقت میں مہاتما گاندھی کے اس کے رکن ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ انہوں نے کہا، لوگوں کے مفاد کی قومی مہم کے لیے اپنی قوت کا استعمال کرنے کے آئی ایم سی کے طویل ریکارڈ کے ساتھ یہ مناسب ہوگا کہ وہ پہلی طویل تر ساحلی صفائی مہم ’’ سوچھ ساگر-سوچھ بھارت‘‘ کا بھی حصہ بنیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے صفائی مہم کی قیادت کی ہے اور پوری قوم کو بھارت کے 7500 کلومیٹر طویل ساحل کو صاف ستھرا، محفوظ اور بنی نوع انسان کے لیے صحت مند رکھنے کی تحریک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی مثالی قیادت لیے جانے جاتے ہیں، جس کا نتیجہیہ ہے کہ یہ پہل آہستہ آہستہ ایک بڑی مہم کی شکل اختیار کر گئی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 17 ستمبر 2022 کو ’’ انٹرنیشنل کوسٹل کلین اپ ڈے‘‘ کے موقع پر جو اتفاق سے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ بھی ہے اور جسے ملک میں ’’سیوادیوس ‘‘کے طورپر منایاجاتاہے ،1500 ٹن کچرا، خاص طور پر ایک بار استعمال ہونے پلاسٹک کو سمندر کے ساحلوں سے ہٹانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سول سوسائٹی کے ممبران سے سرگرم تعاون مانگا۔
جناب سنگھانیا نے حکومت کے ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک پر پابندی کے اقدام کی مکمل حمایت کی اور وزیرموصوف کو یقین دلایا کہ انڈین مرچنٹس چیمبر ممبئی کوسٹل زون میں ساحل سمندر کی صفائی کے لیےارضیاتی سائنسزکی وزارت کے ساتھ مل کر کئی سرگرمیاں انجام دے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے واضح کیا کہ اس سال اپریل میں، ملک کے ساحلوں اور آبی ذخائر کی صفائی کا سب سے بڑا رضاکارانہ میلہ - جلوش-کلین کوسٹ ممبئی اور نوی ممبئی کے 16 مقامات پر منعقد کیا گیا تھا جس کا آغاز22،اپریل کو ارتھ ڈے پر دادر کے ساحل سے ہوا تھا۔ شہری گروپوں، بچوں اور نوجوانوں کے فورم، کارپوریٹس، غیر منافع بخش تنظیموں، کونسلر عملہ کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی (ایم سی جی ایم) اور مہاراشٹر کی حکومت کے مینگرو فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والے ممبئی کے ہزاروں لوگوں نے اس مشترکہ ایکشن پلان میں شرکت کی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، یہ ایک عوامی مہم ہے اور انھوں نے ہر ایک سے رائے مانگی کہ اس مہم کو کس طرح سے بہتر طریقے سے مزید مضبوط کیاجائے جس نے پہلے ہی عوام اور قوم کے تصور کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارضیاتی سائنسز کی وزارت اس کی قیادت کر رہی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ ’’مکمل حکومت ‘‘ کا نظریہ اختیار کر رہی ہے۔
************
ش ح۔ف ا۔ م ص
(U:8029)
(Release ID: 1844275)
Visitor Counter : 117