عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
لائی، مارا اور چکما کوآرڈی نیشن کمیٹی کے میزورم کے وفد نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی
وزیر اعظم مودی شمال مشرقی خطے کے مختلف قبائلیوں اور برادریوں کے مسائل کو ہمیشہ انسانی رشتے کی بنیاد پر حل کرنے کے متمنی رہے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 JUL 2022 5:10PM by PIB Delhi
لائی، مارا اور چکما کوآرڈی نیشن کمیٹی کے میزورم کے ایک وفد نے سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ زیر التوا کچھ مطالبات پر بات چیت کی۔ انہوں نے وزیر موصوف کو ایک میمورنڈم بھی سونپا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرقی ریاستوں کو آگے لے جانے اور انہیں ملک کی دوسری زیادہ ترقی یافتہ ریاستوں جیسا بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وعدے کو دوہرایا اور ساتھ ہی شمال مشرقی خطہ کے اندر کے مختلف علاقوں کی یکساں ترقی کے ساتھ ساتھ اس خطہ میں رہنے والے مختلف قبیلوں اور برادریوں کی ترقی کی بھی یقین دہانی کرائی۔
QIO9.jpg)
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لائی، مارا اور چکما خود مختار ضلع کونسل کے وفد سے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی شمال مشرقی خطہ کے مختلف قبیلوں اور برادریوں کے مسائل کو انسانی رشتوں کی بنیاد پر حل کرنے کے ہمیشہ متمنی رہے ہیں، جنہیں میزورم کی گزشتہ حکومتوں کے ذریعے طویل عرصے سے نظرانداز کیا جاتا ہے اور ان کا استحصال کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے آئیزول دورے اور مناسب فیصلہ تک پہنچنے کے لیے لوگوں کے مختلف طبقوں کے ساتھ ان کی میٹنگوں کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے چیئرمین کے طور پر، امت شاہ کے ذریعے کی گئی پہل کا بھی حوالہ دیا، جس کے تحت انہوں نے کمزور طبقوں اور نظر انداز کیے گئے علاقوں کے لیے شمال مشرقی کونسل کے بجٹ سے خصوصی بجٹ مختص کرنے کی تجویز رکھی تھی۔
وزیر موصوف کے ساتھ وفد کے ممبران نے متعدد مطالبات پر بات چیت کی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت نے ہمیشہ سے ان باتوں کو سنا ہے اور ان کے تئیں ہمدرد رہی ہے۔

وفد کے اہم ممبران میں لائی مارا چکما کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین ایم لئی کاو، حکومت میزورم کے سابق وزیر ڈیلسن نوٹلیا، اقلیتی مورچہ کے قومی سکریٹری سپلیانا ونڈیر، سابق ایم ایل اے اور ٹی زکونگا، سابق سی ای ایم اور ایم ڈی سی شامل تھے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 8028
(ریلیز آئی ڈی: 1844247)
وزیٹر کاؤنٹر : 147