ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے برطانیہ کے سی او پی 26 کے صدر جناب آلوک شرما سے ملاقات کی
وزیر اعظم کے لائف منتر کو اپنانے کا اعادہ کیا
ترسیل میں اضافہ کرنے کی ضرورت اور نفاذ کے تعاون کے اہداف پر زور دیا گیا
Posted On:
22 JUL 2022 3:58PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج یو کے سی او پی 26 کے صدر جناب آلوک شرما سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں نے ، اس بات پر تبادلہ ٔخیال کیا کہ بھارت اور برطانیہ گلاسگو آب و ہوا کے معاہدے کو پورا کرنے کے لئے کس طرح مل کر کام جاری رکھ سکتے ہیں اور 2030 ء کے روڈ میپ کے تحت موسمیاتی کارروائی پر بھارت -برطانیہ کے تعاون کو کس طرح مضبوط کیا جاسکتا ہے۔
جناب یادو نے سی او پی 26 کے صدر کی قیادت اور یو این ایف سی سی سی کے سی او پی 26 کی کامیاب تکمیل کے لئے تمام فریقین کے ساتھ ، ان کی مسلسل مصروفیت کے لئے ستائش کی ۔ انہوں نے پیرس معاہدے کے کامیاب نفاذ کے لئے آب و ہوا سے متعلق کارروائی کو تیزی سے جاری رکھنے اور وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مرکزی وزیر نے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ اعلان کردہ غیر معدنی توانائی کے 500 جی ڈبلیو کے اہم ہدف سمیت پانچ بنیادی عناصر ’’ پنچ امرت‘‘ کی شکل میں بھارت کے وعدوں کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے سی او پی 26 میں وَن سَن وَن ورلڈ وَن گرڈ ( او ایس او ڈبلیو او جی ) پہل کا آغاز کرنے کے لئے برطانیہ کے شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ یو کے سی او پی 26 کے صدر جناب آلوک شرما کو سی او پی 26 میں وزیر اعظم کی طرف سے لائف منترا – ماحولیات کے لئے لائف اسٹائل کو اپنانے کی خاطر عالمی برادری کے لئے کی گئی اپیل سے مطلع کیا گیا ۔ یہ آب و ہوا سے متعلق کارروائی اور عالمی آب و ہوا میں تبدیلی کی خلیج کو پُر کرنے کی خاطر پائیدار طرز زندگی کی ایک عوامی مہم ہے ۔
ماحولیات کے مرکزی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترقی یافتہ ملکوں کی طرف سے آب و ہوا سے متعلق مالی اور ٹیکنا لوجی امداد ، آب و ہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کے لئے عالمی امنگوں کو پورا نہیں کر رہا ہے ۔ انہوں نے مالی اور ٹیکنا لوجی سمیت نفاذ کے تعاون کے لئے ترسیل اور اہداف کو پورا کرنے میں تیزی لانے پر زور دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 7986
(Release ID: 1844034)