الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ایم او ایس راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ حکومت کا ڈجیٹل انڈیا لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لا رہا ہے ، جمہوریت میں اعتماد بحال کر رہا ہے


فن ٹیک بھارت میں اختراعی ماحول کو آگے بڑھا رہا ہے

فن ٹیک نے بد عنوانی  اور مالی ترسیل  میں رساؤ کو ختم کرنے میں مدد کی ہے

Posted On: 22 JUL 2022 4:07PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی  ، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا ہے کہ بھارت کے فن ٹیک ماحولیاتی نظام نے شہریوں اور حکومت کے درمیان دوبارہ اعتماد پیدا کرنے میں مدد کی ہے  ، زندگیوں میں تبدیلی کی ہے اور جمہوریت میں اعتماد بحال کیا ہے۔

WhatsAppImage2022-07-22at4.55.50PMBBND.jpeg

 

جمعرات کو نئی دلّی کے پرگتی میدان میں فن ٹیک فیسٹیول انڈیا کے آخری دن اظہارِ خیال کرتے ہوئے ، جناب چندر شیکھر نے کہا کہ ’’ایک وقت تھا ، جب یہ سب کے سامنے تسلیم کیا گیا تھا کہ دلّی سے حکومت کی طرف سے تقسیم کئے گئے ہر 100 روپئے میں سے، صرف 15 روپئے ہی فائدہ اٹھانے والے تک پہنچتے  ہیں اور باقی رقم پُر اسرار طریقے سے  غائب ہوجاتی ہے  لیکن آج، بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ فائدہ اٹھانے والوں کو ، ان کی رقم براہ راست  ، ان کے جن دھن کھاتوں میں مل جاتی ہے اور وہ مالی طور پر بااختیار ہوجا تے ہیں ۔ ‘‘

بھارت ، 6636 فن ٹیک اسٹارٹ اَپس کے ساتھ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی فن ٹیک مارکیٹ ہے  ۔  بھارت کی فن ٹیک  صنعت کی مارکیٹ کا سائز 2021 ء میں 31 ارب ڈالر تھا اور اس میں سب سے زیادہ فن ٹیک اپنانے کی 87 فی صد کی شرح ہے ۔

جناب چندر شیکھر نے یہ بھی کہا کہ آزادی کے بعد سے بھارت کے سفر کے بہترین حصے  میں  ملک کی معیشت پر چند کمپنیوں/ خاندانوں کا کنٹرول تھا اور وہ مواقع اور سرمائے کو کنٹرول کرتے تھے۔  انہوں نے ، اِس بات کو اجاگر کیا کہ ہماری جمہوریت کو غیر فعال جمہوریت کے طور پر دیکھا گیا ۔ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن نے گزشتہ سات سالوں میں حکمرانی کے طریقہ ٔکار کو حیرت انگیز طور پر تبدیل کر دیا ہے اور آج  قوم، توانائی اور  محنت کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں نوجوان بھارتیوں کی اختراعات اور نظریات پر آگے بڑھ رہی ہے  ۔

جناب چندر شیکھر نے کہا کہ ایسے میں ، جب کہ بھارت میں فن ٹیک حکمرانی میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی قوت  اور اختراعی ماحولیاتی نظام کی تشکیل پر اس کے اثرات کا ایک واضح مظہر ہے ۔  جناب چندر شیکھر نے کہا کہ حکومت نے ڈرون اور خلائی ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام جیسے دیگر  اقدامات کئے ہیں، جو ملک کی ترقی کے لئے اہم ہوں گے ۔

فن ٹیک فیسٹیول انڈیا کا انعقاد 20 اور 22 جولائی کے درمیان پرگتی میدان ، دلّی میں کونسٹیلر کے ذریعے کیا گیا تھا، جس میں نیتی آیوگ  اور مرکزی اور ریاستی حکومت کی کچھ وزارتوں  نے تعاون کیا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 7987



(Release ID: 1844032) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi