مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاک گھر نیٹ ورک کا فائدہ اٹھانے کے لئے ٹاسک فورس

Posted On: 22 JUL 2022 1:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی:22؍جولائی2022:

مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوو سنگھ چوہان  نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں معلومات دی ہے کہ پوسٹ آفس نیٹ ورک کا فائدہ اٹھانے کے لئے ٹاسک فورس کی سفارشات کے مطابق انڈیا پوسٹ پے منٹ بینک کو ڈاک محکمے کے تحت 100 فیصد سرکاری ملکیت والی پبلک لمٹیڈ کمپنی کے طورپر قائم کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ پارسل کاروبار کو سنبھالنے کےلئے محکمے نے پارسل ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں آیا تھا۔محکمے نے کامن سروس سینٹر-اسپیشل پرپز وہیکل (سی ایس سی-سی پی وی)کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط بھی کئے تھے اور 1.16لاکھ سے زیادہ ڈاک گھر –سی ایس سی کا قیام شہریوں کو متعدد سرکاری اور شہری خدمات فراہم کرنے کےلئے عمل میں آیا تھا۔ڈاک گھر پاسپورٹ سیوا کیندر اور ڈاک گھر آدھار کیندر اس ٹاسک فورس کی سفارشوں کے مطابق قائم کئے گئے ہیں اور اس سے کروڑوں شہریوں کو فائدہ ہوا ہے۔

ڈاک گھر اب ملک کے دوردراز علاقوں میں بھی متعدد شہریوں پر مرکوز خدمات فراہم کرنے کےلئے سرکار کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7980)



(Release ID: 1844002) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Urdu , Gujarati , Tamil