صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

اے بی-پی ایم جے اے وائی اسکیم کے تحت کوریج  کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات


ایس ای سی سی 2011 ڈیٹا کی بنیاد پر نشان زد کیے گئے 10.74 کروڑ غریب اور کمزور کنبے اس اسکیم کے تحت مفت علاج کروانے کے اہل ہیں

Posted On: 22 JUL 2022 3:29PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت، ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) استحقاق پر مبنی ایک اسکیم ہے۔ اہل مستفیدین مفت علاج حاصل کرنے کے لیے پینل میں شامل کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ اسپتال کا دور ہ کر سکتے ہیں۔ اس اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مستفیدین کو آیوشمان کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔  نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے ریاستی ہیلتھ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں مستفیدین کو کارڈ جاری کرنے کا عمل تیز کیا ہے۔

ملک کے تمام شہریوں کو مرکزی/ریاستی حکومت کے اسپتالوں میں حفظان صحت کی خدمات بشمول بنیادی، ثانوی اور درمیانی، مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ پی ایم جے اے وائی کے مستفیدین کے ڈیٹا بیس کی وضاحت کی گئی ہے۔ ایس ای سی سی 2011 ڈیٹا کی بنیاد پر نشان زد کیے گئے 10.74 کروڑ غریب اور کمزور کنبے (نچلی سطح کی 40 فیصد آبادی) اس اسکیم کے تحت مفت علاج حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ مزید برآں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی اپنی لاگت پر اے بی-پی ایم جے اے وائی کے ساتھ مل کر خود اپنی صحت کی دیکھ بھال کی اسکیمیں چلانے کی سہولت حاصل ہے۔ اس کے مد نظر، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے  اپنی لاگت پر اس اسکیم کو 14.75 کروڑ مستفیدین تک پہنچایا ہے۔

سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق اس اسکیم کے ہر اہل شخص کا احاطہ کرنے کے لیے، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایس ای سی سی کی محرومی/پیشہ ورانہ شرط کے مطابق مستفیدین کی نشاندہی کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں، تاکہ وہ  اہل مستفیدین کی تعداد کی کمی کو پورا کر سکیں اور ساتھ ہی اپنے ڈیٹابیس کا استعمال کرکے پہلے سے نشان زد/تصدیق شدہ مستفیدین کا احاطہ کر سکیں۔

اسکیم کے تحت رجسٹریشن میں بہتری پیدا کرنے کے لیے درج ذیل قدم اٹھائے گئے ہیں:

  • ’’آپ کے دوار آیوشمان‘‘ (اے ڈی اے) پہل کے تحت مستفیدین کو متحرک کرنے اور ان کی تصدیق کرنے کے لیے حفظان صحت کے کارکنان (ایچ سی ڈبلیو)، صف اول کے کارکنان (ایف ایل ڈبلیو)، پنچایتی راج کے اداروں (پی آر آئی)، گاؤں کی سطح کے کاروباریوں (وی ایل ای)/ سی ایس سی اور یو ٹی آئی آئی ٹی ایس ایل کے ایجنٹوں کے زمینی سطح کے نیٹ ورک کو بروئے کار لانا۔
  • مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں کی فلاحی اسکیموں کے تازہ ترین ڈیٹا بیس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پی ایم جے اے وائی کے مستفیدین  تک بہتر طریقے سے پہنچنا اور اس فہرست میں شامل اہل افراد کو آیوشمان کارڈ جاری کرنا۔
  • ملک بھر میں آیوشمان کارڈ بنانے کے لیے سی ایس سی اور یو ٹی آئی آئی ٹی ایس ایل کی طرز پر چار اضافی ایجنسیوں کو کام پر لگایا گیا ہے۔
  • آیوشمان کارڈ سے متعلق درخواستوں کی فوری طور پر منظوری کو یقینی بنانے کے لیے آٹھ اضافی ایجنسیوں کو کام پر لگایا گیا ہے۔
  • گاؤں کی سطح پر موجود مستفیدین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایس ای سی سی ڈیٹا بیس میں محل وقوع کی بنیاد پر تلاش کرنے کا مضبوط متبادل اختیار کیا گیا ہے۔
  • ذاتی/معاون تصدیق کے لیے ایک مضبوط ’’سیلف بی آئی ایس‘‘ سسٹم شروع کیا گیا ہے۔
  • مستفیدین کے ریکارڈ کی منظوری کے لیے کراؤڈ سورس پر مبنی منظوری کو فعال بنایا گیا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7968



(Release ID: 1843998) Visitor Counter : 113


Read this release in: English