وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

روایتی طبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کئے گئے اقدامات

Posted On: 22 JUL 2022 3:10PM by PIB Delhi

مورخہ 20 اپریل 2022 کو گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ ’’عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراعی سربراہ کانفرنس‘‘ کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیر اعظم نے آیوش طبی سیاحت/ تعلیم/ علاج سمیت ہندوستان آنے والے سیاحوں کے لیے آیوش ویزا کے ایک خصوصی زمرے کو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسی مناسب سے، آیوش کی وزارت نے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے کہ وہ یوگا سمیت آیوش ویزا/ ای-ویزا کے لیے علاحدہ زمرہ بنانے کے طریقہ کار وضع کرے۔ یہ روایتی طبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ’’ہیل ان انڈیا‘‘ مہم کا ایک حصہ ہے۔

· صحت اور خاندانی بہبود  کی وزارت  اور آیوش کی وزارت ،سی ڈی اے سے اور ایس ای پی سی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ بیرون ملک سے ہندوستان میں علاج کروانے کے خواہشمندوں کے لیے قابل اعتماد معلومات کی سہولت اور آسانی کے لیے واحد قدمی پورٹل تیار کیا جاسکے۔

·  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے  چنتن شیور کا اہتمام ہندوستان میں شفاء اور ہندوستان کے ذریعے شفاء کو فروغ دینے کے لیے کیا تھا۔ آیوش کی وزارت نے بھی ان چنتن شیور میں حصہ لیا ہے۔ ہندوستان میں سیاحت میں روایتی ادویات کو فروغ دینے کے لیے چنتن شیور میں کچھ ایکشن پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

· گاندھی نگر کے شہر گجرات میں عالمی آیوش سرمایہ  کاری اور اختراعی سربراہ کانفرنس کے دوران، ہندوستان میں صحت سے متعلق ایک گول میز کانفرنس اور مکمل اجلاس کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ ہندوستان کو طبی اقدار کے سفر کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر فروغ دیا جاسکے۔

آیوش کی وزارت نے آیوش پارک سے متعلق ایک تصوراتی دستاویز تیار  کی ہے۔

یہ معلومات آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.7972

(ش ح - اع - ر ا)


(Release ID: 1843981)
Read this release in: English