ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوں کی خدمات میں  تبدیلیاں اور بہتری

Posted On: 22 JUL 2022 3:31PM by PIB Delhi

ریلوے اسٹیشنوں کی جدید کاری/ اپ گریڈیشن ایک مسلسل اور جاری عمل ہے۔ اس وقت آدرش اسٹیشن اسکیم کے تحت ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی، اسٹیشنوں پر مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی نشاندہی کی ضرورت پر مبنی ہے۔ اسٹیشن کی عمارت کے اگلے حصے میں بہتری، ریٹائرنگ روم، ویٹننگ روم (غسل کی سہولت کے ساتھ)، خواتین کے لیے علاحدہ ویٹنگ روم، کمپیوٹر پر مبنی پبلک ایڈرس، نظام سرکولیٹنگ ایریا کی لینڈ اسکیپنگ، اشارے، پےاینڈ یوز بیت الخلاء اور واٹر کولر جیسی مسافروں کی مختلف سہولیات فراہم کرنا ہے۔ دویانگ جن اور بزرگ شہریوں وغیرہ کے لیے ا سٹیشن میں داخلے پر ریمپ ، اس اسکیم کے تحت شناخت کئے گئے اور تیار کئے گئے اسٹیشن کے متعلقہ زمرے کے لحاظ سے فراہم کئے جاتے ہیں۔ ہندوستانی ریلویز لفٹس، اسکیلیٹر وغیرہ بھی ترقی پسند انداز میں ریلوے اسٹیشنوں پر جدید سہولیات کی صورت میں قائم کر رہی ہے۔

  1. ہندوستانی ریلوے  نے کیٹرنگ کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی اہم پہل درج ذیل ہیں:

· بیس کچن/کچن کی اکائیوں کی اپ گریڈیشن۔

· مصنوعی ذہانت اورلائیو اسٹریمنگ کے اشتراک کے ذریعے حقیقی وقت کی نگرانی کو یقینی بنانے کی غرض سے اپ گریڈ شدہ بیس کچن / کچن اکائیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے

· ہندوستان کی خوراک کے تحفظ اور معیارات کی اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی) کی سرٹیفکیشن کے لیے کیٹرنگ کی ہر ایک اکائی کو لازمی قراد دیا گیا ہے۔

· کھانے کے پیکٹوں پر کیو آر کوڈس، باو رچ خانے کا نام، پیکیجنگ کی تاریخ، معیاد وغیرہ ختم ہونے کی تاریخ وغیرہ کو  ظاہر کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

· طباعت شدہ بل بنانے کے لیے ہینڈ ہولڈ پوائنٹ ا ٓف سیلز (پی او ایس) مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔

· ای-ٹکٹ کی بکنگ کے دوران یا جہاز پر کھانے کے لیے پہلے سے آرڈر کرنے کے لیے ای-کیٹرنگ کی سروس کی دستیابی۔

· پینٹری کاروں اور کچن اکائیوں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کے سا تھ ساتھ باقاعدہ معائنہ اور صارفین کے اطمینان کا سروے کیا جارہا ہے۔

  1. مسافروں کو صاف ستھرا اور معیاری پینے کا  پانی فراہم کرنے کے لیے ، ہندوستانی ریلویز پر مسافروں کو روزانہ تقریباً 9.30 لاکھ لیٹر ریل نیر (پینے کا پانی) فراہم کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر پانی کی وینڈنگ مشینیں (ڈبلیو وی ایمز) نصب کی گئی ہیں تاکہ مقررہ معیار کا پینے کا پانی سستی نرخوں پر فراہم کیا جاسکے۔
  2. مسافروں کو ریزرو اور غیر ریزرو ٹکٹ حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے ، ہندوستانی ریلویز کی جانب سے ویب سائٹ کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ پیسنجر ریزرویشن نظام (پی آر ایس) کاؤنٹرز جیسے ریزرو ٹکٹوں کے لیے ٹکٹ بکنگ کی مختلف سہولیات فراہم کرکے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ انڈین ریلوے کیٹرنگ اور ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) اور موبائل ا یپ کے ذریعے، ڈاکخانوں میں کمپیوٹرائز ڈ پی آر ایس کاؤنٹر، مجاز ٹکنگ ایجنٹس جیسے آئی آر سی ٹی سی کے ای- ٹکٹنگ ایجنٹس، یاتری ٹکٹ سویدھا کیندریہ (وائی ٹی ایس کے) کے ذریعے جسمانی اور ای- ٹکٹ بک کرنے کی سہولت۔

علاوہ ازیں،  غیر محفوظ ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں جن میں مختلف اسٹیشنوں پر غیر محفوظ ٹکٹنگ سسٹم  (یو ٹی ایس) کاؤنٹر، خود کار ٹکٹ وینڈنگ مشینیں (اے ٹی وی ایم ایس)/ کیش کوائن، یو ٹی سن موبائل ایپ کے ذریعے  اور جن سادھارن ٹکٹ بکنگ سیوک ( جے ٹی بی ایس) جیسے مختلف مجاز ایجنٹس، یاتری ٹکٹ سودھا کیندریہ (وائی ٹی ایس کے)، اسٹیشن ٹک بکنگ ایجنٹس (ایس ٹی بی اے) وغیرہ شامل ہیں۔

ہندوستانی ریلویز اپنے نیٹ ورک پر بہتر کسٹمر کے تجربے کے ساتھ  نئے مسافروں اور مالبردار ٹریفک کے سلسلے کو راغب کرنے کے لیے اپنے جاری تبدیلی کے اقدامات کےذریعے آمدنی میں اضافہ کرنے کی مسلسل کوشش کرتا ہے۔ اس ضمن میں ریلوے کے اہم اقدامات میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ مال برداری میں اضافہ، گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمنل (جی سی ٹی) پالیسی کے تحت کارگو ٹرمنل کی فروغ، خصوصی ٹرینیں چلانا، خالی روٹس کی سمتوں میں آزادانہ خودکار فریٹ ریبیٹ پالیسی اور مختصر لیڈ رعایتیں شامل ہیں۔ ٹریفک کے بعض سلسلے میں رعایت ، کھلی اور فلیٹ ویگنوں میں بیگ والے سامان کی لوڈنگ پر رعایت، اسٹیشن سے اسٹیشن کے نرخ، شارٹ لیڈ کنٹینر ٹریفک کی کنٹینرائیزیشن جلد خراب ہونے والی اشیاء اور زرعی پیداوار کی نقل وحرکت کے لیے ٹائم ٹیبلڈ پارسل ٹرینیں اور کسان ریل خدمات ، تجارتی کمائی اور نان فیئر ریوینیو (این ایف آر) معاہدوں کے لیے ای نیلامی کا تعارف، جوائنٹ پارسل پروڈکٹ (جے پی پی) انڈیا پوسٹس فار بزنس ٹو کسٹمر (بی2سی) اور بزنس ٹو بزنس(بی 2 بی) مارکیٹ کے لیے  ای کامرس اور انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتیں(ایم ایس ایم ای)، ڈیمانڈ پر مواد سے غیر کرایے کی آمدنی ، ریل کا تشہیری نیٹ ورک، گھر سے باہر اشتہارات، غیر منقولہ تجاویز، این آئی این ایف آر آئی ایس (نئی اختراعی غیر کرایے والی آمدنی کے تصور کی اسکیم)، موبائل اثاثے وغیرہ شامل ہیں۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں مواصلات اور الیکٹرانک نیز معلوماتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No.7975

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1843980)
Read this release in: English , Tamil