خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے  ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں آسیان اور تائیوان کی سرمایہ کاری

Posted On: 22 JUL 2022 2:29PM by PIB Delhi

جاپان، اٹلی ، ویتنام اور تائیوان کے ساتھ تعاون کی یادداشت (ایم او سی)/ مفاہمت نامے کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے ہیں۔

  1. کولڈ چین سمیت زراعت کے شعبے میں  سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے  لیے حکومت ہند کی ڈبہ بند صنعتوں کی وزارت اور جاپان کی زراعت، جنگلاتی اور ماہی پروری کے درمیان ایک ایم او سی پر دستخط کئے گئے ہیں۔
  2. ہندوستانی کی ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت اور اٹلی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں تاکہ فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں صلاحیتوں کی تعمیر ، مہارت کی فروغ، مارکیٹ کے اقدامات کو تلاش کرنے اور ڈبہ بند خوراک کی جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی وغیرہ کو فروغ دیا جاسکے۔
  • iii. ہندوستان کے ہندوستانی معیارات کی بیورو اور ویتنام کی معیارات ، میٹرولوجی اور کوالٹی کی ڈائریکٹوریٹ کے درمیان اسٹینڈرائیزیشن اور کنفرمٹی اسسمنٹ کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔
  • iv. زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اور تائی پی کے اقتصادی اور ثقافتی مرکز، تائیوان کے درمیان زراعت، باغبانی، مویشی پروری، ماہی پروری، ایکواکلچر اور ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں موثر تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

ڈبہ بند خوراک کے شعبے کے لیے خود کار راستے کے تحت 100 فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت ہے۔ آسیان ممالک اور تائیوان سے  ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں پچھلے تین سالوں میں براہ راست سرمایہ کاری کی تفصیلات درج ذیل ہے:

 (امریکی ڈالر میں)

نمبرشمار

 

2019-20

2020-21

2021--22

1۔

آسیان  ممالک

202.47

39.04

320.62

2۔

تائیوان

1.01

0

0

 

 

 

 

 

 

یہ معلومات ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی  وزارت میں وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.7970

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1843976)
Read this release in: English