خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بچوں کی ملازمت کے لیے رہنما خطوط

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 JUL 2022 2:36PM by PIB Delhi

خواتین اور بہبود اطفال کی مرکزی وزیر، محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن (این سی پی سی آر) سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، این سی پی سی آر نے سال 2011 میں ’’تفریحی صنعت میں بچوں کی شرکت کو منظم کرنے کے لیے رہنما خطوط‘‘ جاری کیے تھے۔ تب سے متعلقہ قوانین میں بہت سی ترامیم کی گئی ہیں، اس کے علاوہ، جوینائل جسٹس (بچوں کی نگہداشت اور تحفظ) ایکٹ، 2015؛ بچہ مزدوری ترمیمی قانون، 2016؛ جنسی جرائم سے بچوں کو بچانے (پوکسو) قانون، 2012؛ انفارمیشن ٹیکنالوجی (درمیانی رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) ضوابط، 2021 وغیرہ کے تحت بچوں کو جرائم سے بچانے کے لیے کچھ نئے قوانین اور ضابطے بھی بنائے گئے ہیں۔

مزید برآں، این سی پی سی آر نے نئے رہنما خطوط بھی بنائے ہیں جن کا عنوان ہے ’’تفریحی صنعت یا کسی بھی کاروباری تفریحی سرگرمی میں بچوں کی شرکت کے لیے منظم رہنما خطوط‘‘، جس میں ’’میڈیا گائیڈلائنس پر نظرثانی‘‘ کے کمیشن کے ذریعے قائم کردہ کمیٹی کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد نئے قوانین، پالیسیوں  اور بچوں کے بہترین مفاد کو شامل کیا گیا ہے۔ ان رہنما خطوط پر عوام سے 31.07.2022 تک رائے مانگنے کے لیے اسے این سی پی سی آر کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ رہنما خطوط کا یہ مسودہ این سی پی سی آر کی ویب سائٹ https://ncpcr.gov.in/ پر دستیاب ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7964


(ریلیز آئی ڈی: 1843927) وزیٹر کاؤنٹر : 143
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil