جل شکتی وزارت

اٹل بھوجل یوجنا

Posted On: 21 JUL 2022 2:40PM by PIB Delhi

اٹل بھوجل یوجنا(اٹل جل) کا نفاذ ریاستوں کے 80 اضلاع کے 8562 گرام پنچایتوں میں کیا جارہا ہے اور وہ ریاستیں گجرات، ہریانہ، کرناٹک،مدھیہ پردیش،مہاراشٹر، راجستھان اور اترپردیش ہیں۔ جس کا مقصد مختلف جاری مرکزی اور ریاستی اسکیموں کے درمیان تال میل کے ذریعہ بنیادی طور پر کمیونٹی کی قیادت میں دیرپا زیر زمین پانی کے بندوبست میں بہتری لانا ہے۔اس کے علاوہ بیداری پروگراموں کے ذریعہ کمیونٹی سطح پر طرز عمل میں تبدیلی لانا  اور دیرپا زیر زمین پانی کے بندوبست کو فروغ دینے کے لئے صلاحیت سازی  کرنی ہے۔

یکم اپریل 2020 سے اٹل بھوجل یوجنا کا نفاذ کیا جارہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت دیئے گئے    فنڈ اور اخراجات کی تفصیل حسب ذیل ہیں۔

(روپے کروڑ میں)

ریاست

مالی سال 21-2020 میں مختص کئے گئے  اور جاری کئے گئے فنڈز

مالی سال 22-2021 میں مختص کئے گئے  اور جاری کئے گئے فنڈز

گجرات

10.26

36.20

ہریانہ

20.80

32.15

کرناٹک

21.52

73.62

مدھیہ پردیش

6.33

46.57

مہاراشٹر

20.35

43.18

راجستھان

22.05

46.35

اترپردیش

7.69

32.33

مجموعی تعداد

109.00

310.40

اس اسکیم میں مختلف سرگرمیوں جیسے واٹریوزر ایسو سی ایشنزکی تیاری ، زیر زمین پانی کے ڈیٹا کی نگرانی ،پانی  کا دانشمندانہ استعمال  اور گرام پنچایت کے حساب سے آبی تحفظ کی منصوبہ بندی (ڈبلیو ایس پیز) اور ان کے نفاذ   جیسی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے  والی ریاستوں  کے  کمیونٹیز اور پنچایتوں کے سرگرم شرکت کا تصور کیا گیاہے۔ پانی  کا دانشمندانہ استعمال  اور پانی کے تحفظ کی منصوبہ بندی کی مشقوں کے لئے  خواتین کی گرام پنچایت سطح کی آبی صارف ایسو سی ایشن میں کم از کم  33 فیصد کی شرکت لازمی کردی گئی ہے ۔ ہر گرام پنچایت میں موجودہ گاؤں کی آبی اور صاف صفائی کی کمیٹی اس مقصد کے لئے مصروف عمل ہے۔

اٹل بھوجل یوجنا کے اہم مقاصد میں سے ایک زیر زمین آبی سطح کے تعلق سے طرز عمل میں تبدیلی لانا ہے۔ اس کے لئے پانی سے متعلق ڈیٹا جیسے آبی دستیابی اور اس کا استعمال جبکہ   پانی  کا دانشمندانہ استعمال کی تیاری اور آبی تحفظ کے منصوبہ کا استعمال کیاگیا ہے۔ ان منصوبوں کو کمیونٹی کی شرکت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور پوری برادری کے لئے منصوبہ بندی میں استعمال کئے ڈیٹا کی تشہیر کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ پانی سے متعلق ڈیٹا کی بہتری کے لئے مختلف آلات جیسے ڈیجیٹل واٹر لیول (ڈی ڈبلیو ایل آر)، واٹر لیول ساؤنڈر،بارش کی پیمائش ،پانی کے بہاؤ کے میٹرس کو تمام اٹل جل ریاستوں میں نصب کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند قومی ہائیڈرولوجی پروجیکٹ کے تحت ملک بھر میں زیر زمین پانی کے ساتھ ساتھ زمینی سطح پر مختلف حقیقی قت سے متعلق ڈیٹا حاصل کرنے کے نظام (آرٹی ڈی ایس) کو بھی نصب کررہی ہے۔

وزیر مملکت جناب وشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

****

 

U.No:7949

ش ح۔ع ح۔س ا



(Release ID: 1843740) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Tamil