کامرس اور صنعت کی وزارتہ
نیتی آیوگ کے سابق وائس چیئرمین ڈاکٹر اروند پنگریہ اور کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر کا ’’تجارت کے تئیں کھلاپن: اقتصادی اور پالیسی غور و خوض‘‘ کے موضوع پر حکومت ہند کے سکریٹریوں سے خطاب
تجارت کی اہمیت کے بارے میں حکومت میں اعلیٰ سطح پر بہتر بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھانے کے پروگرام
کا یہ لیکچر ایک حصہ ہے
ڈاکٹر پنگریہ کا برآمدات پر مبنی ترقی کی اہمیت اور درآمدی متبادل، برآمدی مسابقت، اور تجارتی نرم کاری میں ایف ٹی اے کے کردار پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور
Posted On:
21 JUL 2022 8:02PM by PIB Delhi
محکمہ تجارت (ڈی او سی)، تجارت اور صنعت کی وزارت، حکومت ہند نے آج نئی دہلی میں حکومت ہند کے سکریٹریوں کے لیے ’’تجارت کے تئیں کھلاپن: اقتصادی اور پالیسی غور و خوض‘‘ کے موضوع پر پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ یہ پروگرام عزت مآب وزیر اعظم کے اس اقدام کا حصہ ہے جس کا مقصد حکومت میں اعلیٰ سطح پر تجارت کی اہمیت اور نمو کو تیز کرنے میں برآمدات کے کردار کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا کرنا ہے۔ یہ جامع ترقی کے انجن کے طور پر اور ہندوستانی مقامی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں کی تلاش کے زیر سایہ وزیر اعظم کے برآمداتی اہداف میں سے بھی ایک ہے۔
اسی مناسبت سے، کامرس کے محکمہ نے تجارت اور برآمدات کے اقتصادی، پالیسی اور قانونی پہلوؤں اور مجموعی ترقی کو متاثر کرنے والے عوامل کے بارے میں حکومت ہند کے اندر بیداری اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تین سطحی صلاحیت سازی اور حساسیت کے پروگرام سے متعلق ایک پہل کی منصوبہ بندی کی ہے۔
’’تجارت کے تئیں کھلاپن: اقتصادی اور پالیسی غور و خوض‘‘ کے موضوع پر افتتاحی اجلاس کا انعقاد کولمبیا یونیورسٹی امریکہ کے اکانومکس اور نیتی آیوگ، بھارت سرکار کے سابق وائس چیرمین پروفیسر ڈاکٹر اروند پنگریہ کے ذریعے بھارت سرکار کے سکریٹریوں کے لیے کیا گیا۔ ڈاکٹر پنگریہ نے برآمدات پر مبنی قیادت میں ترقی کی اہمیت اور درآمدی متبادل سے متعلق حکمت عملی پر نظر ثانی کی ضرورت، برآمدی مسابقت کو متاثر کرنے والے عوامل اور تجارتی لبرلائزیشن میں ایف ٹی اے کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ایف ٹی اے کے بارے میں گفت و شنید کرتے ہوئے بھارت کے لیے آگے بڑھنے کے راستے اور عالمی معیشت میں ان کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
حکومت ہند کے کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے اور انھوں نے افتتاحی کلمات ادا کیے، جس میں ایف ٹی اے کے کردار اور حکومت کے اقدامات جیسے کہ پی ایل آئی (پرفارمنس لنکڈ انسینٹیو)، او ڈی او پی (ایک ضلع ایک پروڈکٹ) کے بھارت کے 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت اور مضبوط بین وزارتی تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایف ٹی اے کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ نے ہمیں ایک ملک اور ایک ذریعہ پر انحصار کرنے کے نقصانات کا احساس دلایا ہے۔ پہلے سیشن کے شرکاء میں حکومت ہند کی کئی وزارتوں/محکموں کے سکریٹری اور محکمہ تجارت کے سینئر افسران شامل تھے۔
**********
(ش ح ۔م م۔ م م)
U -7939
(Release ID: 1843721)
Visitor Counter : 149