ارضیاتی سائنس کی وزارت

ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے سمندر کے پانی کو پینے کے پانی میں تبدیل کرنے کے لئے دیسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا بیان


کم درجہ حرارت میں تھرمل کو صاف کرنے کی ٹیکنالوجی پر مبنی تین صاف کرنے کے پلانٹس تیار کئے گئے ہیں اور ان کامرکز کے زیر انتظام علاقے  لکشدیپ کے کاوارتی، اگاٹی اور منی کوائر جزائر میں  مظاہرہ  کیا گیا ہے

ان کم درجہ حرارت کے تھرمل کو صاف کرنے کی ٹیکنالوجی (ایل ٹی ٹی ڈی) پلانٹس میں سے ہر پلانٹ کی صلاحیت یومیہ  ایک لاکھ لیٹر  پینے  کے لئے قابل استعمال کی ہے

Posted On: 21 JUL 2022 5:39PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے سمندر کے پانی کو پینے  کے پانی میں تبدیل کرنے کے لئے ایک دیسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔

آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے  اپنے  خود مختار انسٹی ٹیوٹ سمندری ٹیکنالوجی کے  نیشنل انسٹی ٹیوٹ (این آئی او ٹی) کے ذریعہ سمندر کے  پانی  کو پینے کے پانی میں تبدیل کرنے کے لئے  کم درجہ حرارت کی  تھرمل کو صاف کرنے کی ٹیکنالوجی (ایل ٹی ٹی ڈی) کو فروغ دیا ہے، جس کا لکشدیپ جزائر میں کامیابی کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا ہے۔

یہ تینوں صاف کرنے کے  پلانٹس  ایل ٹی ٹی ڈی   ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں، جنہیں تیار کیا گیا ہے اور ان کا  مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشدیپ  کے  کے کاوارتی، اگاٹی اور منی کوائر جزائر میں  مظاہرہ  کیا گیا ہے۔ ان کم درجہ حرارت کے تھرمل کو صاف کرنے کی ٹیکنالوجی (ایل ٹی ٹی ڈی) پلانٹس میں سے ہر پلانٹ کی صلاحیت یومیہ  ایک لاکھ لیٹر  پینے  کے لئے قابل استعمال کی ہے۔

ان پلانٹس کی کامیابی کی بنیاد پر داخلی امور کی وزارت نے  مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشدیپ کے ذریعہ 1.5  لاکھ لیٹر  یومیہ  کی صلاحیت کے ساتھ امینی، اندروتھ، چھیٹلٹ،  کدامت، کلپینی اور  کلٹن میں  مزید  6  ایل ٹی ٹی ڈی پلانٹس لگانے کا کام سونپا گیا ہے۔ ایل ٹی ٹی ڈی  ٹیکنالوجی لکشدیپ جزائر کے لئے مناسب بتائی جاتی ہے، جہاں سمندر کے سطح کا پانی اور  گہرے سمندر کے پانی کے درمیان تقریبا 15  ڈگری سیلسیس کا  درکار  درجہ حرارت کا فرق  لکشدیپ  کے ساحلوں کے آس پاس کے علاقوں میں ہی پایا جاتا  ہے۔

صاف کرنے کے پلانٹ کی لاگت منجملہ عناصر کی تعداد پر منحصر ہے، جس میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی اور پلانٹ کا مقام شامل ہے۔ لکشدیپ جزائر میں 6 ایل ٹی ٹی ڈی پلانٹس کی کُل لاگت187.75 کروڑ روپے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-7941



(Release ID: 1843709) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Marathi