شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 عام حالات میں ہوائی جہاز کا کرایہ  بازار سے طے ہوتا ہے اور حکومت نہ تو اسے طے کرتی ہے اور نہ ہی منضبط کرتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 JUL 2022 2:52PM by PIB Delhi

 

ایئر کرافٹ رولز، 1937 کے ضابطہ 135 کے ذیلی ضابطہ (2) کے تحت، ایئر لائنز کو اپنی ویب سائٹس پر کرایہ کے ڈھانچے کو پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ ہوائی کرایوں کی تفصیلات متعلقہ ایئر لائنز کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ حکومت کو خلیجی سیکٹر میں ہوائی کرایوں کے بارے میں معزز ممبران پارلیمنٹ اور کیرالہ حکومت سے کچھ حوالہ جات موصول ہوئے ہیں۔

مارچ، 1994 میں ایئر کارپوریشنز ایکٹ کی منسوخی کے ساتھ، ٹیرف فکسیشن کو ڈی ریگولیٹ کر دیا گیا ہے اور ایئر لائنز ایئر کرافٹ رولز، 1937 کے ضابطہ 135 کے ذیلی ضابطہ (1) کے پرویژن  کے تحت تمام متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے، مناسب ٹیرف طے کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ بشمول آپریشن کی لاگت، سروس کی خصوصیات، مناسب منافع اور عام طور پر مروجہ ٹیرف۔

عام طور پر ہوائی جہاز کا کرایہ،  مارکیٹ پر مبنی ہوتا ہے نہ حکومت اسے طے کرتی ہے اور نہ ہی اسے منضبط کرتی  ہے۔ فضائی ٹکٹ کی قیمتیں عام طور پر مارکیٹ فورسز کے لحاظ سے بدلتی  ہیں۔ ایئر لائن کی قیمتوں کا تعین متعدد سطحوں {بکیٹس یا ریزرویشن بکنگ ڈیزائنیٹر (آر بی ڈیز){متعدد سطحوں پر ہوتا ہے جو عالمی سطح پر اپنائے جانے والے طور طریقوں کے مطابق  ہوتا ہے۔ کرایہ کی  ڈائنمک  قیمتوں کی وجہ سے، پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ سفر کی تاریخ کے قریب خریدے گئے ٹکٹوں سے بہت سستے  ہوتے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) شہری ہوا بازی کے شعبے کے لیے حفاظتی ضابطہ کار  اتھارٹی ہے۔ ایئر کرافٹ رولز، 1937 کے ضابطہ 135 کے ذیلی ضابطہ (4) کے تحت، جہاں ڈی جی سی اے کو اس بات کا یقین ہو کہ کسی بھی ایئر لائن نے ذیلی ضابطہ (1) کے تحت ضرورت سے زیادہ یا پری ڈیٹری ٹیرف قائم کیا ہے یا اس نے اجارہ داری کا طریقہ اپنایا ہے  تو ڈی جی سی اے، اس طرح کی ایئرلائن کو کو ہدایات جاری کرسکتا ہے۔

 

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 7914)


(ریلیز آئی ڈی: 1843653) وزیٹر کاؤنٹر : 144
یہ ریلیز پڑھیں: English