شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اے اے آئی اور ہوائی اڈوں کے دیگر آپریٹروں کو 25-2024 ء تک ہوائی اڈوں کی جدید کاری کے لئے 90000 کروڑ روپئے خرچ کرنے ہوں گے  

Posted On: 21 JUL 2022 2:51PM by PIB Delhi

          ہوائی اڈوں کی توسیع / جدید کاری ایک مسلسل عمل ہے اور یہ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا ( اے اے آئی ) یا  ہوائی اڈوں کے دیگر  آپریٹروں کے ذریعے   ایسے ہوائی اڈوں کے لئے وقتاً فوقتاً زمین دستیابی ، تجارتی  افادیت  ، سماجی و اقتصادی معاملات ، ٹریفک کی مانگ / ایئر لائنس کے ذریعے آپریٹ کرنے کی خواہش پر منحصر ہوتی ہے ۔ اے اے آئی اور ہوائی اڈوں کے دیگر آپریٹروں نے موجودہ ہوائی اڈوں کے ٹرمنل  کی توسیع اور جدید کاری ، نئی ٹرمنل عمارتوں کی تعمیر  ، موجودہ رَن وے میں توسیع یا  اُن کو بہتر بنانے ، ہوائی جہازوں کے سائبان ، ہوائی اڈے کی نیوی گیشن  خدمات کو بہتر بنانے ،کنٹرول ٹاور ، تکنیکی بلاک وغیرہ کو بہتر بنانے کے لئے 20-2019 ء سے 25-2024 ء تک 90000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی پونجی  لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔

          اے اے آئی نے پچھلے تین سالوں کے دوران طویل مدتی لیز کی بنیاد پر آپریشن، انتظام اور ترقی کے لئے   پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طور پر اپنے چھ ہوائی اڈے  ، جن میں چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈہ (لکھنؤ) ، سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ (احمد آباد) ، منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈہ، جے پور بین الاقوامی ہوائی اڈہ، لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ (گوہاٹی) اور ترواننتا پورم بین الاقوامی ہوائی اڈہ  شامل ہیں ،  پٹے پر دیئے ہیں ۔  مذکورہ چھ ہوائی اڈوں کے لئے  پرائیویٹ پارٹنرز کے انتخاب کا پیمانہ پرائیویٹ پارٹنرز کی طرف سے اے اے آئی کی بولی کے لئے  ادا کی جانے والی فی مسافر فیس  کو بنایا گیا تھا ۔

          یہ معلومات شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت  جنرل ( ڈاکٹر ) وی کے سنگھ  ( ریٹائرڈ ) نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 7909


(Release ID: 1843615) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Gujarati