شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے میں انسانی ترقی کا انڈیکس ( ایچ ڈی آئی )  

Posted On: 21 JUL 2022 2:59PM by PIB Delhi

          حکومت ِ ہند نے شمال  مشرقی خطے کی ترقی کو اعلیٰ ترجیح دی ہے ۔ مجموعی طور پر، 55 غیر مستثنیٰ مرکزی وزارتوں/محکموں کو اپنی مجموعی بجٹ سپورٹ ( جی بی ایس ) کا کم از کم  10 فی صد  مرکزی سیکٹر اور شمال مشرقی علاقہ ( این ای آر ) میں مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے لئے خرچ کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لئے 15-2014 ء  سے 22-2021 ء تک 10 فی صد جی بی ایس کے تحت 3,36,640.97 کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔  اس  میں 22-2021 ء  میں این ای آر میں مرکزی وزارتوں/ محکموں کے ذریعے 10 فی صد جی بی ایس  کے اخراجات 70,874.32 کروڑ روپئے تھے۔ 23-2022 ء  میں این ای آر  میں مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے  10 فی صد جی بی ایس اخراجات کے لئے بجٹ کا تخمینہ 76,040.07 کروڑ روپئے ہے۔

تاہم، نیتی آیوگ کے اشتراک سے  شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت ( ایم ڈی او این ای آر ) نے جامع این ای آر  ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی (پائیدار ترقی کا ہدف) انڈیکس تیار کیا ہے۔ این ای آر  ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی انڈیکس (بنیادی رپورٹ 22-2021 ء ) ترقی کے سماجی، انسانی، اقتصادی، بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی جہتوں پر  8 این ای  ریاستوں کے اضلاع کی پیمائش اور درجہ بندی کرتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت میں ضلعی سطح پر یہ انڈیکس تیار کیا گیا ہے۔ این ای آر  ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی  انڈیکس نہ صرف کوششوں، کامیابیوں کی قریب سے نگرانی کرنے اور خطے میں اہم خلا کو اجاگر کرنے کا ایک ٹول ہے، بلکہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے  طے کئے گئے اہداف  میں ترقیاتی اقدامات کو بڑھانے کے لئے ایک مفید محرک کے طور پر بھی مدد کرتا ہے۔

مذکورہ معلومات شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 7910


(Release ID: 1843614) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Manipuri