شہری ہوابازی کی وزارت

آغاز کے بعد سے ایک کروڑ سے زیادہ ہوائی مسافروں نے اڑان اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے


یہ اسکیم ٹیئر-2 اور 3شہروں کے درمیان کنیکٹویٹی پر مرکوز ہے

مرکزی حکومت نے موجودہ غیراستعمال شدہ /استعمال شدہ ہوائی اڈوں/ہوائی پٹیوں کی جدیدکاری کیلئے 4500 کروڑ روپئے مختص کیے ہیں

Posted On: 21 JUL 2022 2:49PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (سبکدوش) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ اڑان (اڑے دیش کا عام ناگرک)ایک نافذ شدہ اسکیم ہےجہاں زیادہ مقامات/ اسٹیشن اور راستوں کو کور کرنے کیلئے وقت وقت پر بولی کا مرحلہ منعقد کیاجاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب چار دور اختتام پذیر ہوچکے ہیں۔

ایک ہوائی اڈہ جو اڑان کیلئے مہیا کیے گئے راستوں میں شامل ہے  اور جسے آر سی ایس (علاقائی کنیکٹویٹی اسکیم) پر عمل کرنے کیلئے جدیدکاری / فروغ کی ضرورت ہے  کو کم استعمال شدہ اور کم سروس والے ہوائی اڈوں / ہیلی پورٹوں / واٹر ایروڈرم  کے جدید کاری منصوبے کے تحت فروغ دیا گیا ہے۔ حکومت ہند نے ریاستی سرکاروں ، انڈین ایئرپورٹ اتھارٹی (اے اے آئی)، عوامی سیکٹر کی کمپنیوں  اور سول انکلیو کے موجودہ غیراستعمال شدہ / کم سروس والے ہوائی اڈوں/ ہوائی پٹیوں کی جدید کاری کیلئے 4500 کروڑ روپئے کے بجٹ کو منظوری دی ہے ۔

ا س کے علاوہ حکومت ہند نے ملک بھر میں 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کیلئے اصولی طور پر منظوری فراہم کی ہے، یعنی گوا میں موپا، نوی ممبئی، مہاراشٹر میں شرڈی اور سندھو دُرگ، کرناٹک میں کلبرگی، وجئے پورا، ہاسن اور شیواموگا، ڈبرا (مدھیہ پردیش میں گوالیار)، اترپردیش میں کشی نگر اور نوئیڈا(جیور)، گجرات میں دھولیرا اور ہیراسر (راجکوٹ)، پڈوچیری  میں کرائیکل، آندھرا پردیش میں دگ دارھتی (نیلور)، بھوگاپورم اور اورواکل (کُرنول)، مغربی بنگال میں دُرگا پور، سکم میں پاکیونگ، کیرل میں کنّور اور اروناچل پردیش میں ہولونگی (ایٹانگر) شامل ہیں۔ اب تک دُرگاپور، شرڈی، سندھو دُرگ ، پکیونگ، کنّور، کلبرگی، اورواکل اور کشی نگر نام کے آٹھ گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کو شروع کیاجاچکا ہے۔

اڑان اسکیم کی شروعات سے اب تک ایک کروڑ سے زیادہ ہوائی مسافروں نے اس کا فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ اسکیم ملک کے ٹیئر-2 اور 3 شہروں کے درمیان کنیکٹویٹی پر مرکوز ہے اور آگے مستفیدین کی تعداد کئی گنا بڑھ جائے گی کیونکہ غیراستعمال شدہ اور کم سروس والے ہوائی اڈوں کے درمیان کنیکٹویٹی میں بہتری لائی جارہی ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7919)



(Release ID: 1843564) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Tamil