محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا کے تحت مستفیدین

Posted On: 21 JUL 2022 2:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 جولائی 2022:

کوویڈ-19 وبا کے دوران نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور روزگار کے نقصان کی بحالی کے لیے آجروں کو حوصلہ افزائی کے لیے یکم اکتوبر 2020 سے آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا (اے بی آر آئی) کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کی اہم خصوصیات کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:

  • 15000 روپے سے کم ماہانہ اجرت لینے والا ملازم جو یکم اکتوبر 2020 سے پہلے ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) میں رجسٹرڈ کسی بھی اسٹیبلشمنٹ میں کام نہیں کر رہا تھا، اس فائدے کا اہل ہے۔ وہ ملازمین جنھوں نے کوویڈ-19 وبا کے دوران اپنی ملازمت کھو دی تھی اور 30.09.2020 تک کسی ای پی ایف کے تحت اسٹیبلشمنٹ میں شامل نہیں ہوئے تھے وہ بھی اس فائدے کے اہل ہیں۔
  • حکومت ہند دو سال کی مدت کے لیے ملازم کے حصے (اجرت کا 12 فیصد) اور آجر کے حصے (اجرت کا 12 فیصد) دونوں کو قابل ادائیگی حصہ یا صرف ملازم کا حصہ، ای پی ایف او رجسٹرڈ اداروں کی ملازمت کی طاقت پر منحصر ہے۔
  • یہ اسکیم یکم اکتوبر 2020 سے شروع ہوئی تھی اور 31 مارچ 2022 تک اہل آجروں اور نئے ملازمین کے لیے رجسٹریشن کھلا تھا۔

اس اسکیم کا مقصد کل 71.80 لاکھ ممبران کو فائدہ پہنچانا تھا۔ اس اسکیم کے تحت کل رجسٹریشن 11.75لاکھ ہے۔ 13.07.2022 تک ملک میں 1.50 لاکھ اداروں کے ذریعے 59.54 لاکھ مستفید ین کو فوائد فراہم کیے گئے ہیں۔

اسکیم کی کوریج بڑھانے کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ کو نو ماہ یعنی 30.06.2021 سے بڑھا کر 31.03.2022 کردیا گیا۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے محنت و روزگار جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 7903


(Release ID: 1843550) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Tamil